خاندانی زندگی
Urdu book, p. 259
By Maulana Wahiduddin Khan
مثال نہیں بلکہ اس کا ایک عمومی پہلو بھی ہے۔ یہ مثال بتاتی ہے کہ اللہ کس طرح اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ وہ ہر معاملہ میں اس انسان کی مدد کرتا ہے جو اس سے مدد کا طالب ہو۔ 94-236 عُسْر میں یُسْر کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لئے کھول نہیں دیا۔ اور تمہارا وہ بوجھ اتار دیا جس نے تمہاری پیٹھ جھکا دی تھی۔ اور ہم نے تمہارے ذکر کو بلند کیا۔ پس مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ پھر جب تم فارغ ہو جاؤ تو محنت کرو اور اپنے رب کی طرف توجہ رکھو (الانشراح (۱-۸) رسول اللہ صلی اللہ وسلم حقیقت جاننے کے لئے مضطرب تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حقیقت کا علم دے کر آپ کی تلاش کو معرفت میں تبدیل کر دیا۔ حقائق کی معرفت کے لئے آپ کا سینہ کھول دیا پھر آپ نے مکہ میں توحید کی دعوت شروع کی تو بظاہر سخت مخالفتوں کا سامنا پیش آیا۔ مگر انہی مخالفتوں کے ذریعہ یہ ہوا کہ آپ کا چرچا سارے ملک میں پھیل گیا۔ یہی موجودہ دنیا کے لئے اللہ کا قانون ہے۔ یہاں ابتداء انسان کے ساتھ عُسر کے حالات پیش آتے ہیں۔ لیکن اگر وہ صبر کے ساتھ اس پر جمارہے تو یہ عُسر اس کے لئے یسر تک پہنچنے کا زینہ بن جاتا ہے۔ اس لئے انسان کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی طرف دیکھے، وہ اپنی استطاعت کے بقدر اپنی جدوجہد کو برابر جاری رکھے۔ وہ کسی حال میں بھی مایوسی کا شکار نہ ہو۔ 95-237 پیغمبروں کی تاریخ قسم ہے تین کی اور زیتون کی۔ اور طور سیناکی۔ اور اس امن والے شہر کی۔ ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا۔ پھر اس کو سب سے نیچے پھینک دیا۔ لیکن جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو ان کے لئے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔ تو اب کیا ہے جس سے تم بدلہ ملنے کو جھٹلاتے ہو ۔ کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں۔ (التین ۱-۸)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader