Urdu book · مطالعہ قرآن

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 270

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کے دائرے میں داخل ہونا، یہی اللہ کی سب سے بڑی مدد ہے۔ اور اسی راہ سے اہل دین فتح و غلبہ کی منزل تک پہنچتے ہیں۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کے آخری زمانہ (۹- ۱۰ھ) میں وہ حالات پیدا ہوئے جب کہ لوگ بہت بڑی تعداد میں خدا کے دین میں داخل ہو گئے۔ اور اس کے ذریعہ فتوحات کا دروازہ کھل گیا۔ مومن کی فتح اس کے احساس عجز میں اضافہ کرتی ہے۔ وہ اپنے بظاہر صحیح کام پر بھی خدا سے معافی مانگتا ہے۔ وہ بظاہر اپنی کوششوں سے ملنے والی کامیابی کو بھی خدا کے خانہ میں ڈال دیتا ہے۔ 111-253 ایک کردار ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ برباد ہو جائے۔ نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا۔ وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں پڑے گا۔ اور اس کی بیوی بھی جو ایندھن لئیے پھرتی ہے اس نے اٹھایا۔ وہ قریب بیس برس اس بات پر قائم رہا، اور اس کی بیوی اس کے بارے میں ہے سر پر۔ اس کی گردن میں رسی ہے بنی ہوئی (لہب ۵-۱) "ابو لہب " ایک اعتبار سے ایک شخص کا نام ہے، اور دوسرے اعتبار سے وہ ایک مخصوص کردار ہے۔ ابو لہب دعوت حق کی مخالفت کرنے والے اس انسان کی ایک تاریخی علامت ہے جو کمینہ پن کی حد تک اس کا دشمن بن جائے۔ اس کردار سے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سابقہ پیش آیا۔ اسی طرح آپ کی امت کے دوسرے داعیوں کو بھی اس سے سابقہ پیش آسکتا ہے۔ تاہم اگر داعی حقیقی معنوں میں اللہ کے لئے اٹھا ہے تو اللہ کی مدد اس کا ساتھ دے گی۔ ابو لہب جیسے لوگوں کی معاندانہ کوششیں اللہ کی مدد سے بے اثر ہو جائیں گی۔ اپنے تمام ذرائع اور وسائل کے باوجود وہ برباد ہو کر رہ جائے گا۔ وہ اپنے عناد میں خود جلے گا۔ وہ خدا کے داعی کو جس برے انجام تک پہنچانا چاہتا تھا وہ خود ابدی طور پر پہنچادیا جائے گا۔ 112-254 اخلاص کہو وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد۔ اور کوئی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page