Urdu book · مطالعہ قرآن

خاندانی زندگی

Urdu book, p. 271

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کے برابر کا نہیں۔ (الاخلاص ۱۔۴) یہ سورہ توحید کی سورہ ہے۔ اس میں خدا کے تصور کو ان تمام آمیزشوں سے الگ کرکے پیش کیا گیا ہے جس میں ہر زمانہ کا انسان مبتلا رہا ہے۔ خدا کئی نہیں، خدا صرف ایک ہے۔ سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔ وہ بذاتِ خود ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ اس سے بلند ہے کہ انسانوں کی طرح وہ کسی کی اولاد ہو یا اس کی کوئی اولاد ہو۔ وہ ایسی یکتا ذات ہے جس کا کسی بھی اعتبار سے کوئی مثل اور برابر نہیں۔ 113-255 اللہ کی پناہ مانگنا کہو، میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔ ہر چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ اور تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھا جائے ۔ اور گر ہوں میں پھونک مارنے والوں کے شر سے اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے۔ (الفلق ۱۔۵) اللہ وہ ہے جو رات کی تاریکی کو پھاڑ کر اس کے اندر سے صبح کی روشنی نکالتا ہے۔ یہی خدا ایسا کر سکتا ہے کہ وہ آفتوں کے سیاہ بادل کو انسان سے ہٹائے اور اس کو عافیت کے اجالے میں لے آئے ۔ موجودہ دنیا امتحان کی مصلحت کے تحت بنائی گئی ہے۔ اس لئے یہاں خیر کے ساتھ شر بھی شامل ہے۔ اس لئے شر سے بچنے کے تدبیر صرف یہ ہے کہ آدمی اس کے مقابلہ میں اللہ کی پناہ حاصل کرے۔ یہ شر بہت قسم کے ہیں۔ مثلاً وہ شر جو بد باطن لوگ رات کی تاریکی میں کرتے ہیں۔ جادو کرنے والے لوگ جو اکثر گر ہوں میں پھونک مار کر جادو کا عمل کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ جو کسی کو اچھے حال میں دیکھ کر جلن میں مبتلا ہو جائیں اور اس کو اپنی حاسدانہ کارروائیوں کا شکار بنائیں۔ مومن کو ایسے تمام لوگوں سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئے۔ اور بلا شبہ اللہ ہی یہ طاقت رکھتا ہے کہ شر کی تمام قسموں سے انسان کو پناہ دے سکے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page