مطالعہ قرآن
Urdu book, p. 67
By Maulana Wahiduddin Khan
کے تحت چل رہی ہے۔ اس طرح مشرکانہ فکر آخر کار ایک فرضی قیاس ثابت ہوا، اور موحدانہ فکر کے بارے میں علمی طور پر ثابت ہو اکہ وہ محکم دلیل کی بنیاد پر قائم ہے۔ اسی طرح خدا کے وجود پر شک ظاہر کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے کہا کہ اگر خدا نے کائنات کو پیدا کیا ہے تو خدا کو کس نے پیدا کیا۔ لیکن جب علم کا دریا آگے بڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ سوال ایک بے بنیاد سوال ہے۔ جدید علم بتاتا ہے کہ اس دنیا میں ہمارے لئے جو انتخاب (choice) ہے وہ بے خدا کا کائنات (Universe without God) اور با خدا کائنات (Universe with God) میں نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے اصل انتخاب با خدا کا کائنات (Universe with God) یا غیر موجود کا کائنات (no universe at all) کے درمیان ہے۔ اب چونکہ ہمارے لئے غیر موجود کائنات کا انتخاب ممکن نہیں، اس لئے واحد ممکن صورت یہ ہے کہ ہم خدا کے وجود کا اقرار کریں۔ 6-027 حرام و حلال قرآن میں ارشاد ہوا ہے : کہو، آؤ میں سناؤں وہ چیزیں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کی ہیں۔ یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرو اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ ہم تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی۔ اور بے حیائی کے کام کے پاس نہ جاؤ خواہ وہ ظاہر ہو یا پوشیدہ۔ اور جس جان کو اللہ نے حرام ٹھہر لیا اس کو نہ مارو مگر حق پر۔ یہ باتیں ہیں جن کی خدا نے تمہیں ہدایت فرمائی ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔ اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر ایسے طریقہ سے جو بہتر ہو۔ یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے۔ اور ناپ تول میں پورا انصاف کرو۔ ہم کسی کے ذمہ وہی چیز لازم کرتے ہیں جس کی اسے طاقت ہو۔ اور جب بولو تو انصاف کی بات بولو خواہ معاملہ اپنے رشتہ دار کا ہی ہو۔ اور اللہ کے عہد کو پورا کرو۔ یہ چیزیں ہیں جس کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے تاکہ تم نصیحت پکڑو۔ اور اللہ نے حکم دیا کہ یہی میری سیدھی شاہراہ ہے۔ پس اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تم کو اللہ کے راستہ سے جدا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader