Urdu book · مطالعہ سیرت

پیغمبرانہ پالیسی

Urdu book, p. 104

By Maulana Wahiduddin Khan

ابراہیمی بنیاد پر تعمیر کروں مگر تمہاری قوم ابھی جلدی ہی ایمان لائی ہے، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ اس سے بھڑک جائیں گے۔ یہ کہہ کر آپ نے کعبہ کو اس کی موجودہ حالت پر رہنے دیا۔ حالانکہ اس کا مطلب تھا کہ کعبہ ہمیشہ کے لئے بناء مشرکین پر کھڑا رہے، وہ دوبارہ کبھی ابراہیمی بنیاد پر تعمیر نہ ہو سکے (فتح الباری ۵۱۳/۳) اس طرح کی بہت سی مثالیں ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ پیغمبر اسلام کا طریقہ یہ تھا کہ حالت موجودہ (اسٹیٹس کو) کو چھیڑے بغیر اپنا راستہ نکالا جائے نہ یہ کہ راستہ نکالنے کے نام پر اسٹیٹس کو سے ٹکراؤ شروع کر دیا جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page