Urdu book · مطالعہ سیرت

پیغمبر اسلام اور دیگر انبیاء

Urdu book, p. 118

By Maulana Wahiduddin Khan

مصائب پیش آ رہے ہیں۔ ان کا ایک بڑا سبب اس سنت یوسفی سے بے خبری ہے۔ موجودہ زمانہ میں مسلم ملکوں میں پورا امکان موجود تھا کہ مسلم رہنما ملکی حکمرانوں کے اقتدار اعلیٰ کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے ساتھ اشتراک کے اصول پر معاملہ کر لیں۔ اسی طرح غیر مسلم اکثریت کے ملکوں میں وہ ڈیموکریسی سے فائدہ اٹھائیں جو کہ اقتدار میں شرکت (power sharing) کا ایک نظام ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلم رہنما اگر ایسا کرتے تو ہر ملک میں مسلمانوں کے لئے ترقی کے غیر معمولی مواقع کھل جاتے۔ مگر ان رہنماؤں نے ہر ملک میں ٹکراؤ کی سیاست اختیار کی، یہ پیغمبر کی سنت سے کھلا انحراف تھا۔ اور پیغمبر کی سنت سے انحراف کا نتیجہ ابدی محرومی کے سوا اور کچھ نہیں۔ ان چند مثالوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن میں مذکورہ دوسرے انبیائے کے یہاں اہل اسلام کے لئے نہایت قیمتی نمونے ہیں۔ ہمیں ان نمونوں کو اسی طرح مستند اسوہ رسول کے طور پر لینا چاہئے جس طرح ہم پیغمبر آخر الزماں ﷺ کے نمونوں کو اپنی زندگی میں اختیار کرتے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page