Urdu book · مطالعہ سیرت

سنت حد میبہ

Urdu book, p. 127

By Maulana Wahiduddin Khan

طرف سے ”فتح مبین“ کا استحقاق حاصل کریں۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان ایک سو سال سے بھی زیادہ لمبی مدت سے اسلامی جہاد کے نام پر دوسری قوموں سے جنگ چھیڑے ہوئے ہیں اس کا نتیجہ انہیں مزید نقصان کے سوا اور کچھ نہیں ملا۔ اب سنت رسول کا تقاضا ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر ٹکراؤ کو ختم کر دیں اور اپنی کوششوں کو اسلام اور مسلمانوں کی مثبت تعمیر کے میدان میں لگا دیں۔ موجودہ مسلمانوں کے لئے اس کے سوا کامیابی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ حدیبیہ پر نسپل عام معنوں میں صرف ایک ”سنت“ نہیں بلکہ وہ فطرت کا ایک اٹل قانون ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم قومیں بھی اگر اس اصول کو استعمال کریں تو انہیں بھی اپنے دائرہ میں یہی کامیابی حاصل ہو گی۔ اس کی ایک مثال جدید جاپان کی ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے وقت تک جاپان یہ سمجھتا تھا کہ وہ مسلح جنگ کے ذریعہ اپنے قومی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے۔ لیکن اس جنگ میں اس کو زبردست شکست ہوئی۔ اس کی اقتصادیات تباہ ہو کر رہ گئی۔ جنگ کے بعد جاپانیوں میں نئی سوچ ابھری۔ انہوں نے اپنے آپ کو جنگ اور ٹکراؤ کے مقام سے ہٹالیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی ساری طاقت تعلیم اور تجارت اور انڈسٹری کی راہ میں لگادی۔ اس تبدیلی کا نتیجہ یہ ہوا کہ تباہ شدہ جاپان دوبارہ کھڑا ہو گیا حتی کہ اس نے ایک عالمی اقتصادی طاقت کی حیثیت حاصل کرلی۔ حدیبیہ کے واقعہ کا ذکر قرآن کی سورہ نمبر ۴۸ (الفتح) میں آیا ہے۔ حدیبیہ اسپرٹ کیا ہے، اس کو سورۃ الفتح کی اس آیت کے مطالعہ سے سمجھا جا سکتا ہے۔ جب انکار کرنے والوں نے اپنے دلوں میں حمیت پیدا کی، جاہلیت کی حمیت، پھر اللہ نے اپنی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page