Urdu book · مطالعہ سیرت

سنت حد میبہ

Urdu book, p. 130

By Maulana Wahiduddin Khan

سیاق کے اعتبار سے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں فتح ان لوگوں کے لئے مقدر کی ہے جو مذکورہ بیان کے مطابق ، معاملات میں متقیانہ روش اختیار کریں۔ اس کے بجائے جو لوگ معاملات میں غیر متقیانہ روش پر چلیں ان کے لئے خدا کی اس دنیا میں صرف مغلوبیت مقدر ہے۔ حدیبیہ کا واقعہ اس معاملہ کی ایک تاریخی مثال ہے۔ اس وقت اہل ایمان نے متقیانہ روش اختیار کی۔ چنانچہ انھیں آخر کار فتح حاصل ہوئی۔ اور قریش نے غیر متقیانہ روش اختیار کی۔ اس کا انجام یہ ہوا کہ وہ مفتوح اور مغلوب ہو کر رہ گئے۔ حدیبیہ کا واقعہ گزری ہوئی تاریخ کا واقعہ نہیں۔ وہ ایک زندہ تاریخی نمونہ ہے۔ وہ ہر دور کے خدا پرستوں کو بتاتا ہے کہ نزاعی معاملات میں وہ کون سا طریقہ ہے جو ان کی کامیابی کی یقینی ضمانت ہے۔ یہ ہے نزاعی معاملہ کو وقار کا سوال نہ بنانا ، بلکہ اس کو تقویٰ کی اسپرٹ کے تحت حل کرنا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page