Urdu book · مطالعہ سیرت

پیغمبرانہ مشن

Urdu book, p. 131

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبرانہ مشن پیغمبر اسلام ﷺ کا مشن یا نصب العین کیا تھا۔ یہ بلاشبہ نہایت اہم سوال ہے۔ اس کو علمی طور پر متعین کرنے کیلئے قرآن و سنت کا گہرا مطالعہ ضروری ہے۔ اسلامی مصادر کے گہرے مطالعہ کے بغیر اس کو درست طور پر متعین نہیں کیا جاسکتا۔ اس مطالعہ کے سلسلہ میں سب سے پہلے بنیادی رہنما اصول کا تعین بے حد ضروری ہے۔ ا۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلا رہنما اصول یہ ہے کہ اس سوال کا صحیح جواب صرف وہ ہو سکتا ہے جس کو براہِ راست نص کے ذریعہ اخذ کیا گیا ہو۔ استنباطی نوعیت کا استدلال اس ضمن میں ہرگز کار آمد نہیں، استنباطی استدلال یا بالواسطہ استدلال صرف جزئی یا فروعی امور میں کار آمد ہوتا ہے۔ مگر مشن یا نصب العین کا تعلق اساسی معاملے سے ہے اور اساسی معاملے میں استنباطی استدلال ہرگز کار آمد نہیں ہو سکتا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص یہ کہے کہ پیغمبر اسلام کا مقصد اسلامی حکومت قائم کرنا تھا اور اس کی دلیل وہ قرآن کی اس آیت سے اخذ کرے: لقد ارسلنا رسلنا بالبينات وانزلنا معهم الكتب والميزان ليقوم الناس بالقسط وانزلنا الحديد فيه باس شديد ومنافع للناس وليعلم الله من ينصره ورسله بالغيب ان الله قوي عزيز (الحديد ٢٥) ہم نے اپنے رسولوں کو نشانیوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ اتارا کتاب اور ترازو، تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔ اور ہم نے لوہا اتارا جس میں بڑی قوت ہے اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے الغیب ان الله قوي عزيز

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page