Urdu book · مطالعہ سیرت

پیغمبرانہ مشن

Urdu book, p. 138

By Maulana Wahiduddin Khan

مرحلے میں لوگوں سے یہ کہا گیا کہ اے لوگو، خدا ایک ہے اور وہی تمہاری عبادت کا مستحق ہے۔ دوسرے مرحلے میں ان کے اندر عبادت کی اسپرٹ پیدا کی گئی۔ اس کے بعد انھیں بتایا گیا کہ عبادت کی عملی صورت کیا ہے اور کن آداب کے ساتھ اس کو انجام دینا چاہیے۔ تعلیم کتاب کو دوسرے لفظوں میں تعلیم فقہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ وہ چیز جس کو آج فقہ اسلامی کہا جاتا ہے اس کا آغاز خود پیغمبر اسلام ﷺ کے زمانے میں ہو چکا تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد لوگ آپ سے احکام و مسائل کی بابت دریافت کرتے اور آپ اس کا جواب لوگوں کو دیتے۔ تعلیم فقہ کا یہ کام صحابہ اور تابعین کے زمانہ میں بھی اسی طرح جاری رہا یہاں تک کہ عباسی دور میں تبع تابعین کے زمانہ میں اس کی باقاعدہ تدوین ہوئی۔ ۴۔ پیغمبرانہ مشن کا چوتھا جز وہ ہے جس کو قرآن میں تعلیم حکمت کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ حکمت کا لفظ ظواہر احکام کے مقابلے میں بولا جاتا ہے اس کو دوسرے لفظوں میں اسرار دین بھی کہہ سکتے ہیں۔ ایک روایت کے مطابق، پیغمبر اسلام ﷺ نے فرمایا کہ قرآن کی ہر آیت کا ایک ظاہر ہے اور دوسرا اس کا باطن ہے (لکل آیت منها ظهر وبطن) مشكاة المصابيح ۸۰/۱ اس حدیث میں جس چیز کو آیات قرآن کا باطن کہا گیا ہے وہ دراصل آیات قرآن کی حکمتیں ہیں۔ کسی آیت (یا حدیث) کے الفاظ صرف اس کے ظاہری یا ابتدائی مفہوم کو بتاتے ہیں۔ ان الفاظ کے اندر جو گہرے معنی چھپے ہوتے ہیں وہ خود الفاظ میں موجود نہیں ہوتے۔ ان کو صرف غور و فکر کے ذریعہ جانا جا سکتا ہے۔ پیغمبر کا ایک کام یہ ہے کہ وہ لوگوں کی فکری تربیت کر کے انھیں اس قابل بنائے کہ وہ دینی تعلیمات کے نہ صرف ظواہر کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page