اظہار رسال
Urdu book, p. 182
By Maulana Wahiduddin Khan
یہی وجہ ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے ہمیشہ یک طرفہ صبر کے اصول پر عمل کیا۔ جب بھی دوسروں نے نفرت اور تشدد کی آگ بھڑ کا نا چاہا تو اللہ کے حکم کے مطابق، آپ نے ایسی تدبیریں اختیار کیں کہ نفرت اور تشدد کا ماحول ختم ہو کر اعتدال اور باہمی محبت کا ماحول قائم ہو گیا۔ (المائدہ ۶۴) پیغمبر اسلام ﷺ کے زمانہ میں دین کا جو اظہار ہوا وہ بعد کے زمانوں میں بھی مطلوب ہے۔ ہر زمانہ کے مسلمانوں پر یہ فرض ہے کہ وہ ہر قسم کی کوشش کر کے اس کو نسل در نسل جاری رکھیں۔ دین اسلام ہمیشہ ظاہر اور بر تر دین کی حیثیت سے دنیا میں قائم رہے۔ یہ ایک غیر سیاسی نشانہ ہے اور اس کو غیر سیاسی طریقہ کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے وہی تحریک درست ہے جو اسلام کو خالص فکری اور نظریاتی اعتبار سے لے کر اٹھے اور مکمل طور پر امن کے دائرہ میں اس کی جد و جہد جاری کرے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader