Urdu book · مطالعہ سیرت

امن کی طاقت

Urdu book, p. 183

By Maulana Wahiduddin Khan

امن کی طاقت پر امن عمل (نان وائلنٹ ایکشنزم) کسی محدود عمل کا نام نہیں، بلکہ وہ ایک مکمل عمل کا نام ہے۔ ہر معاملہ میں وہ یکساں طور پر کارگر ہے۔ دو فریق کے درمیان جب کوئی معاملہ پیش آئے، خواہ وہ انفرادی ہو یا اجتماعی تو ایک صورت وہ ہوتی ہے جس کو ٹکراؤ اور تشدد کا طریقہ کہا جاتا ہے۔ دوسرا طریقہ وہ ہے جس میں ٹکراؤ اور تشدد سے اجتناب کرتے ہوئے پر امن ذرائع سے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے، پر امن ذرائع کی مختلف صورتیں ہیں، یہ دراصل معاملہ کی نوعیت ہے جو یہ بتاتی ہے کہ پر امن ذرائع میں سے کس ذریعہ کو کس موقع پر استعمال کرنا چاہئے۔ اسلام نان وائلنس کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ خدا فساد کو پسند نہیں کرتا (البقرہ ۲۰۵) فساد سے یہاں کیا مراد ہے وہ بھی اسی آیت میں واضح طور پر موجود ہے، اس کے مطابق، فساد اس عمل کا نام ہے جس کے نتیجہ میں سماجی نظام میں خلل واقع ہو۔ اور جان و مال کا نقصان پیش آئے (البقرۃ ۲۰۵) اس کو اگر لفظ بدل کر کہا جائے تو یقیناً وہ ہو گا کہ خدا نان وائلنس (عدم تشدد) کو پسند کرتا ہے، خدا کو یہ پسند نہیں کہ انسانی معاشرہ میں وائلنس (تشدد) کا عمل کیا جائے اور پھر لوگوں کو مال کی تباہی اور جان کی ہلاکت سے دوچار ہونا پڑے۔ اس کی تائید قرآن کے دوسرے بیانات سے بھی ہوتی ہے۔ مثلاً قرآن میں اللہ کا ایک نام، السلام (peace) بتایا گیا ہے، (الحشر ۲۳) اسی طرح قرآن میں خدا کے مطلوب دین کو سبل السلام (پیں کے راستے) کہا گیا ہے (المائدہ ۱۶) جنت جو کہ خدا کے پسندیدہ معاشرہ کا آخری مقام ہے اس کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page