Urdu book · مطالعہ سیرت

امن کی طاقت

Urdu book, p. 185

By Maulana Wahiduddin Khan

سرگرمیوں محبت کو ۔ وائلنس تخریب کا ذریعہ ہے اور نان وائلنس تعمیر کا ذریعہ ۔ وائلنس کے ماحول میں دشمنی کو فروغ ملتا ہے اور نان وائلنس کے ماحول میں دوستی کو۔ وائلنس کا طریقہ منفی قدروں کو ابھارتا ہے اور نان وائلنس کا طریقہ مثبت قدروں کو ۔ وائلنس کا طریقہ لوگوں کو مسائل میں الجھاتا ہے اور نان وائلنس کا طریقہ لوگوں کو مواقع کے استعمال کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک لفظ میں، وائلنس اگر موت ہے تو نان وائلنس اس کے مقابلہ میں زندگی۔ قرآن اور حدیث میں جہاد کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے ۔ جہاد کیا ہے ، جہاد کے معنی کوشش اور جدوجہد کے ہیں ، یہ لفظ قتالی عمل کے مقابلہ میں غیر قتالی عمل کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا ایک واضح ثبوت قرآن کی وہ آیت ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منکرین کے ساتھ جہاد کرو، جہاد کبیر (الفرقان ۵۲) قرآن کوئی تلوار یا گن نہیں۔ قرآن ایک نظریہ کی کتاب ہے۔ ایسی حالت میں قرآن کے ذریعہ جہاد کرو کا مطلب یہ ہے کہ ان کے اوپر نظریاتی عمل کرو۔ اسلام کی برتر آئیڈیالوجی کے ذریعہ ان کے قلب و ذہن کو مسخر کرو۔ اس قرآنی وضاحت کی روشنی میں یہ کہنا صحیح ہوگا کہ جہاد دراصل میں فل ایکٹوزم یا نان وائلنٹ ایکٹوزم کا دوسرا نام ہے۔ قتال اگر وائلنٹ ایکٹوزم ہے تو جہاد نان وائلنٹ ایکٹوزم۔ پرامن آغاز قرآن جب اترنا شروع ہوا تو اس میں پہلی آیت یہ اتری کہ اقرأ (العلق ۱) اس آیت پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی عمل کا نقطہ آغاز (starting point) کیا ہے۔ اسلامی عمل کا اسٹارٹنگ پوائنٹ یہ ہے کہ اس مقام سے آغاز نہ کیا جائے جہاں متشددانہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page