Urdu book · مطالعہ سیرت

امن کی طاقت

Urdu book, p. 187

By Maulana Wahiduddin Khan

پر حسب ذیل ہے۔ ا۔ قرآن کے مطابق ہر انسان میں دو فیکلٹی ہے۔ ایک ایگو جس کو قرآن میں نفس امارہ کہا گیا ہے (یوسف ۵۳) اور دوسرا ضمیر جس کو قرآن میں نفس لوامہ کہا گیا ہے۔ (القیامہ ۲) وائلنٹ متھڈ ہمیشہ یہ کرتا ہے کہ وہ لوگوں کے ایگو کو جگا دیتا ہے جس کا لازمی نتیجہ تباہی کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس کے بر عکس نان وائلنٹ ایکٹوزم لوگوں کے ضمیر کو جگاتا ہے ۔ جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آدمی کے اندر خود احتسابی کا جذبہ(self introspection) پیدا ہوتا ہے۔ اور قرآن کے الفاظ میں اس کا یہ معجزانہ نتیجہ نکلتا ہے کہ دشمن بھی قریبی دوست بن جاتا ہے (حم ۳۴) ۲۔ نان وائلنٹ متھڈ کا ایک عظیم فائدہ یہ ہے کہ آدمی کے وقت کا کوئی حصہ ضائع نہیں ہوتا۔ اس طرح اس کو یہ موقع مل جاتا ہے کہ وہ حالات کے اندر موجود مواقع کو آخری حد تک استعمال کر سکے۔ جیسا کہ حدیبیہ کے نا جنگ معاہدہ (no-war pact) کے بعد پیش آیا۔ اس معاہدہ امن نے اس بات کو ممکن بنا دیا کہ اہل اسلام کی طاقت مسلح ٹکراؤ میں ضائع ہونے کے بجائے پر امن تعمیری عمل میں استعمال ہو سکے (سیرۃ ابن کثیر ۳۲۲/۳) ۳۔ وائلنٹ ایکٹوزم میں ایک زبردست نقصان یہ ہے کہ اس کو چلانے کے لئے سماجی روایات کو توڑنا پڑتا ہے۔ اس کے بر عکس نان وائلنٹ ایکٹوزم میں یہ عظیم فائدہ ہے کہ اس کو سماجی روایات توڑے بغیر جاری کیا جاسکتا ہے۔ ۴۔ وائلنٹ ایکٹوزم کے ذریعہ آخری چیز جو حاصل کی جاتی ہے وہ موجود سسٹم کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page