دورِ حاضر کے لئے پیغمبرانہ رہنمائی
Urdu book, p. 203
By Maulana Wahiduddin Khan
قابل اعتبار درجہ دے سکیں۔ مزید یہ کہ ان مذاہب کے پاس خدائی الہام کے طور پر جو کتابیں موجود ہیں وہ ثابت شدہ طور پر محرف ہو چکی ہیں۔ ان میں سے ہر کتاب میں طرح طرح کی متضاد باتیں اکٹھا ہیں اور خالص علمی طور پر یہ جاننا مشکل ہے کہ ان میں کون سی بات الہامی ہے اور کون سی بات وہ ہے جو انسانوں نے اس کے اندر داخل کر دی ہے۔ مذاہب کے ان اختلافات میں جب حقیقت گم ہو گئی تو اس کے بعد اللہ تعالی نے محمد ﷺ کو اپنے آخری رسول کے طور پر بھیجا تا کہ وہ اختلافات کو ختم کر کے واحد سچی بات انسان کو بتادیں۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کی طرف قرآن کی اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے۔ وما انزلنا عليك الكتاب الا لتبين لهم الذي اختلفوا فيه وهدى ورحمة لقوم يؤمنون (النحل ٦٤) اور ہم نے تم پر کتاب (قرآن) صرف اس لئے اتاری ہے کہ تم ان کو وہ چیز کھول کر سنا دو جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں اور وہ ہدایت در رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائیں۔ پیغمبر اسلام ﷺ کو جو خدائی کتاب دی گئی وہ پوری طرح ایک محفوظ کتاب ہے۔ اس طرح وہ انسان کو یہ موقع دے رہی ہے کہ وہ اس کتاب کو خدائی ہدایت کے ایک معتبر ماخذ کے طور پر پکڑے اور اس سے یقین کا وہ سرمایہ حاصل کرے جو موجودہ دنیا میں تعمیر حیات کے لئے ضروری ہے۔ انسانی سماج کی صحت مند تعمیر کے لئے ایک بہت ضروری بات یہ ہے کہ انسان یہ جانے کہ عورت اور مرد کے درمیان تعلق کی نوعیت کیا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں جب

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader