مطالعہ سیرت
Urdu book, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
شاید یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ کتابیں کسی قاری کی اس امید کو پورا نہیں کرتیں جس کو وہ از روئے قرآن ان کتابوں میں پانا چاہتا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ سیرت کی ان کتابوں میں عقیدت مندانہ الفاظ کی کثرت ہوتی ہے۔ مثلاً آپ کی پیدائش کا ذکر سادہ الفاظ میں نہ کر کے اس طرح کہنا کہ آفتاب رسالت طلوع ہوا۔ یا آپ کی وفات کو سادہ الفاظ میں نہ لکھ کر اس طرح کہنا کہ آفتاب رسالت غروب ہو گیا۔ مگر اس قسم کے اسلوب کی حیثیت لفظی مدح و منقبت کی ہے نہ کہ ایک حقیقت کے علمی اور تاریخی اظہار کی۔ اور مدحیہ الفاظ کی کوئی بھی مقدار علمی اظہار کا بدل نہیں بن سکتی۔ ضرورت ہے کہ سیرت کے موضوع پر ایسی کتابیں لکھی جائیں جو مذکورہ قرآنی آیتوں سے مطابقت رکھتی ہوں اور حقیقی معنوں میں اس کی تشریح و تفسیر بن سکیں۔ زیر نظر کتاب اسی قسم کی ایک ابتدائی کوشش ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader