Urdu book · مطالعہ سیرت

حیات رسول

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

حیاتِ رسول پیغمبر اسلام ﷺ کا نام محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب تھا۔ آپ ۵۷۰ء میں مکہ میں پیدا ہوئے، اور ۶۳۲ء میں مدینہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ آپ کو چالیس سال کی عمر میں نبوت ملی۔ آپ کے حالات یہاں مختصر طور پر درج کئے جاتے ہیں۔ آپ ابھی رحم مادر میں تھے کہ آپ کے والد عبد اللہ کا انتقال ہو گیا۔ پیدائش کے چند ہی سال بعد آپ کی والدہ آمنہ بھی انتقال کر گئیں ۔ عرب کی قدیم روایت کے مطابق ایک صحرائی خاتون حلیمہ سعدیہ نے آپ کی ابتدائی پرورش کی۔ والد کی غیر موجودگی میں آپ کے دادا عبد المطلب آپ کی کفالت کرتے رہے۔ دادا کے انتقال کے بعد آپ کے چچا ابو طالب آپ کے کفیل بنے۔ ابو طالب ایک تاجر تھے چنانچہ آپ نے ان کے ساتھ بعض تجارتی سفر بھی کئے ۔ ۲۵ سال کی عمر میں آپ نے مکہ کی ایک چالیس سالہ بیوہ خاتون خدیجہ بنت خویلد سے نکاح کیا۔ آپ کی عمر جب چالیس سال کی ہوئی، اس وقت خدا کی پہلی وحی آپ پر نازل ہوئی۔ آپ مکہ کے قریب حرا نامی ایک غار میں تھے۔ آپ یہاں اکثر تنہائی کی تلاش میں آیا کرتے تھے۔ یہاں فرشتہ جبریل آپ کے پاس آئے اور یہ خبر دی کہ آپ کو اللہ نے اپنا پیغمبر بنایا ہے۔ آپ پر جو پہلی آیتیں اتریں وہ سورہ العلق کے آغاز میں موجود ہیں۔ قرآن ایک ہی وقت میں ایک کتاب کی صورت میں نہیں اترا۔ بلکہ وہ تھوڑا تھوڑا کر کے اترا۔ اس طرح ۲۳ سال کی مدت میں اس کی تکمیل ہوئی۔ قرآن کی حفاظت کے لئے اول دن ہی سے غیر معمولی اہتمام کیا گیا تھا۔ جب قرآن کا کوئی حصہ اترنے والا ہوتا تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page