حیات رسول
Urdu book, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
تمہارے اوپر اپنا فضل کیا۔ پھر تم نے اپنے لئے آگے بھیجا۔ پھر وہ آدمی دیکھے گا اپنے دائیں اور بائیں تو اس کو کچھ دکھائی نہ دے گا۔ پھر وہ اپنے آگے دیکھے گا تو اس کو جہنم کے سوا اور کچھ نظر نہ آئے گا۔ پس تم میں سے جو شخص اس کی استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اپنے چہرہ کو جہنم سے بچائے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس کو بجائے خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعہ کیوں نہ ہو۔ اور جو اس کو نہ پائے تو وہ ایک اچھی بات کے ذریعہ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرے کیونکہ انسان کے ہر عمل کا بدلہ دس گناہ سے لے کر سات سو گنا تک دیا جائے گا۔ اور تمہارے اوپر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو۔ مکہ میں آپ ۱۳ سال تک رہے۔ وہاں نماز باجماعت فرض نہیں ہوئی تھی۔ ہجرت کے بعد نماز باجماعت فرض ہوئی۔ چنانچہ مدینہ پہنچ کر آپ نے سب سے پہلے جو کام کیا۔ ان میں سے ایک اہم کام یہ تھا کہ آپ نے مدینہ کے اندر ایک مناسب زمین خرید کر حاصل کی۔ اور اس کے اوپر وہ مسجد بنائی جو آج بہت زیادہ وسیع ہو کر مدینہ کی مسجد نبوی کے نام سے مشہور ہے ۔ مسجد کے بارے میں آپ نے فرمایا کہ : المساجد بيوت المتقين (مسجدیں متقیوں کا گھر ہیں) یعنی مسجدیں اہل ایمان کے لئے تقویٰ کی تربیت کا مرکز ہیں۔ مسجد کی تعمیر کے بعد آپ نے اس سے ملے ہوئے حجرہ میں قیام فرمایا۔ آپ نے یہاں باقاعدہ طور پر پانچ وقت کی نمازوں کا نظام قائم کیا۔ ۔ فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء ۔ اسی کے ساتھ آپ نے جمعہ کی نماز کا نظام قائم فرمایا جو ایک ہفتہ وار نماز ہے۔ اور زیادہ بڑی اجتماعی نماز کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں آپ نے نماز کے ساتھ خطبہ بھی شامل فرمایا جو اہل ایمان کی ہفتہ وار تذکیر و نصیحت کا ذریعہ ہے۔ مدینہ میں آپ نے تنظیم و استحکام کے مختلف کام کئے ۔ مثلاً ہجرت کے بعد مدینہ کی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader