Urdu book · مطالعہ سیرت

حیات رسول

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

سے پہلا خون جو میں باطل کرتا ہوں وہ ہمارا خون، ربیعہ بن حارث کا خون ہے۔ اور جاہلیت کے تمام سود باطل ہیں۔ اور سب سے پہلا سود جو میں باطل کرتا ہوں وہ ہمارے خاندان کا سود، عباس بن عبدالمطلب کا سود ہے۔ وہ سب کا سب باطل ہے۔ تم لوگ عورتوں کے معاملہ میں خدا سے ڈرو۔ تم نے ان کو اللہ کی امانت کے طور پر حاصل کیا ہے ۔ اور ان کی شرمگاہوں کو اللہ کے کلمہ سے حلال کیا ہے۔ تمہارے اوپر ان کا حق یہ ہے کہ تم ان کو معروف طریقہ پر کھانا اور کپڑا دو۔ اور میں تمہارے درمیان ایک چیز چھوڑ رہا ہوں، اگر تم اس کو مضبوطی سے پکڑو گے تو تم گمراہ نہ ہوگے۔ وہ چیز خدا کی کتاب ہے۔ اے لوگو، کیا تم جانتے ہو کہ تم کس مہینہ میں ہو اور تم کس دن میں ہو اور تم کس شہر میں ہو۔ لوگوں نے کہا کہ حرام دن اور حرام شہر اور حرام مہینہ میں۔ آپ نے فرمایا کہ تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری عزتیں تمہارے اوپر اسی طرح قیامت تک کے لئے حرام ہیں، جس طرح تمہارا یہ دن، تمہارا یہ مہینہ اور تمہارا یہ شہر حرام ہے۔ پھر فرمایا میری بات سنو اور اس کے مطابق عمل کرو۔ خبردار، ظلم نہ کرنا، خبردار ظلم نہ کرنا۔ بے شک کسی مسلمان کا کسی دوسرے کے مال کو لینا جائز نہیں۔ الا یہ کہ وہ راضی ہو۔ سنو، جاہلیت کا ہر خون اور مال اور شرف قیامت تک کے لئے میرے دونوں قدموں کے نیچے ہیں۔ تمہارے لئے تمہارا راس المال ہے۔ نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ تمہارے اوپر کوئی ظلم کیا جائے۔ سنو زمانہ گھوم گیا (پس وہ آج) اس نقطہ پر ہے جس دن خدا نے زمین و آسمان کو پیدا کیا تھا۔ پھر یہ آیت پڑھی: خدا کے نزدیک مہینوں کی گنتی بارہ ہیں۔ خدا کی کتاب میں، جس دن اس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا۔ ان میں سے چار مہینے محترم ہیں۔ یہی سیدھا دین ہے پس تم ان میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو (التوبہ ۳۶)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page