Urdu book · مطالعہ سیرت

قرآنی تصویر

Urdu book, p. 41

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآنی تصویر قرآن (القلم ۴) میں پیغمبر اسلام ﷺ کی بابت فرمایا گیا ہے کہ............ اور بے شک تم ایک اعلیٰ اخلاق پر ہو (وانك لعلی خلق عظیم) اس آیت کی بہترین تفسیر وہ ہے جو حضرت عائشہ رض سے منقول ہے۔ حدیث کی مختلف کتابوں میں یہ روایت آئی ہے کہ آپ کی اہلیہ حضرت عائشہ سے کسی نے آپ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا۔ انھوں نے جواب میں اسی آیت کا حوالہ دیا اور فرمایا: کان خلقه القرآن۔ یعنی آپ کا اخلاق قرآن تھا۔ (تفسیر ابن کثیر ۴/ ۲۰۳) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی صحیح ترین تصویر وہ ہے جو قرآن میں بتائی گئی ہے۔ حدیث اور سیرت کی کتابیں بھی بلاشبہ آپ کی زندگی کو جاننے کا ماخذ ہیں۔ مگر اس معاملہ میں پہلا اور اصولی ماخذ بلاشبہ قرآن ہے۔ پیغمبر اسلام کی وہی تصویر درست تصویر ہے جو قرآن کے بیانات سے مطابقت رکھتی ہو۔ یہاں ہم قرآن کی کچھ آیات کی روشنی میں پیغمبر اسلام کی زندگی کا مطالعہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ متلاشی حق قرآن کی سورہ نمبر ۹۳ میں پیغمبر اسلام کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ...... قسم ہے روز روشن کی۔ اور رات کی جب وہ چھا جائے۔ تمہارے رب نے تم کو نہیں چھوڑا۔ اور نہ وہ تم سے بیزار ہوا۔ اور یقیناً آخرت تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور عنقریب اللہ تم کو دے گا۔ پھر تو راضی ہو جائے گا۔ کیا اللہ نے تم کو یتیم نہیں پایا پھر ٹھکانہ دیا۔ اور تم کو متلاشی پایا تو راہ دکھائی۔ اور تم کو نادر پایا تو تم کو غنی کر دیا۔ پس تم یتیم پر سختی نہ کرو۔ اور تم سائل کو نہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page