Urdu book · مطالعہ سیرت

قرآنی تصویر

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا کی چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے۔ وہ ہے.... اللہ کی یاد، آخرت کی فکر، عبادت اور تقویٰ کی زندگی، خدا کے بندوں کو آخرت کی پکڑ سے بچانے کے لئے فکر مند ہونا۔ یہ بھی رزق ہے۔ اور یہ زیادہ اعلیٰ رزق ہے کیوں کہ وہ آخرت میں ایسی بے حساب نعمتوں کی شکل میں آدمی کی طرف لوٹے گا جو کبھی ختم ہونے والی نہیں۔ بنیادی کام قرآن کی سورہ نمبر ۷۴ میں پیغمبر کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد ہوا ہے... اے کپڑے میں لپٹنے والے، اٹھ اور لوگوں کو ڈرا۔ اور اپنے رب کی بڑائی بیان کر۔ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھ۔ اور گندگی کو چھوڑ دے۔ اور ایسا نہ کر کہ احسان کرے اور بہت بدلہ چاہے اور اپنے رب کے لئے صبر کر (المدثر ۷۔۱) قرآن کی ان آیات کے مطابق ، اس دنیا میں اصل پیغمبرانہ کام انذار ہے۔ یعنی آخرت میں پیش آنے والے سنگین مسئلہ سے لوگوں کو آگاہ کرنا۔ یہ کام وہی شخص کر سکتا ہے جس کا دل اللہ کی بڑائی سے لبریز ہو۔ جو اچھے اخلاق کا مالک ہو۔ جو ہر قسم کی برائی سے دور ہو۔ جو بدلہ کی امید کے بغیر نیکی کرے۔ جو دوسروں کی طرف سے پیش آنے والی تکلیفوں پر یک طرفہ صبر کر سکے۔ چار ذمہ داریاں پیغمبر اسلام ﷺ کو دعا ُابراہیم یا دعا ُخلیل کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب اپنے بیٹے اسماعیل کو ان کی ماں ہاجرہ کے ساتھ حجاز کے صحرا میں بسایا تو اس وقت ان کے لئے جو دعائیں کیں، ان میں ایک دعا یہ تھی کہ... اے ہمارے رب ان میں ان ہی میں کا ایک رسول اٹھا جو ان کو تیری آیتیں سنائے اور ان کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page