Urdu book · مطالعہ سیرت

پیغمبر اسلام کی شخصیت

Urdu book, p. 58

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر اسلام کی شخصیت مثبت مزاج پیغمبر اسلام کا مربی اللہ تعالیٰ تھا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس سلسلہ میں مختلف مواقع پر جور رہنمائی اتری ان میں سے ایک وہ تھی جس کو مثبت مزاج کی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ دنیا میں ہر ایک کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو بظاہر نا خوشگوار دکھائی دیتے ہیں۔ پیغمبر اسلام کی زندگی میں بھی بار بار ایسے واقعات پیش آئے۔ ایسے مواقع پر ہر بار اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ رہنمائی دی گئی کہ بظاہر ایک غیر موافق واقعہ میں بھی کس طرح موافق پہلو چھپا ہوا ہے۔ قدیم مکہ میں جب پیغمبر اسلام نے اپنی دعوت توحید کا آغاز کیا تو وہاں سخت قسم کی مشکلات پیش آئیں۔ اس وقت قرآن میں یہ رہنمائی دی گئی کہ مشکلات سے نہ گھبراؤ، کیوں کہ اس دنیا میں ہر مشکل کے ساتھ آسانی موجود ہوتی ہے (الانشراح ۵) اسی طرح آپ کے مشن کے بارے میں آپ کے مخالفین نے بڑے پیمانے پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا۔ آپ پر طرح طرح کے عیب اور الزام لگائے گئے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ رہنمائی اتری کہ اس پروپیگنڈے کے ذریعہ تمہارا چرچا ہر طرف پھیل رہا ہے۔ اس لئے اس کو مخالفانہ پروپیگنڈانہ سمجھو بلکہ اس کو اپنا اور اپنے مشن کا رفع ذکر سمجھو (الانشراح ۴) تقریباً ۲۰ سال تک تبلیغ کرنے کے باوجود آپ اور آپ کے ساتھی عرب میں اقلیت کی حیثیت رکھتے تھے۔ اور مشرکین اکثریت میں تھے۔ اس وقت آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو فطرت کا ایک قانون یاد دلاتے ہوئے کہا گیا کہ اس دنیا میں کتنی ہی بار ایسا ہوا ہے کہ عددی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page