Urdu book · پیغمبرِ انقلاب

پیغمبرِ انقلاب

Urdu book, p. 115

By Maulana Wahiduddin Khan

رہے ۔ بہت جلد قیامت اس کے گنبد کو توڑ دے گی۔ اس کے بعد وہ دیکھے گا کہ وہاں اس کے لیے جھوٹی خوش فہمیوں کے کھنڈر کے سوا اور کچھ نہیں۔ نصرت خداوندی قرآن میں ارشاد ہو اہے: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ (47:7)۔ یعنی ، اے ایمان لانے والو ، اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو خدا تمہاری مدد کرے گا۔ اور تمہارے قدموں کو جما دے گا۔ یہاں خدا کی نصرت کرنے سے مراد خدا کی اسکیم کے ساتھ موافقت ہے، یعنی واقعات کو ظہور میں لانے کے لیے خدا کا جو نقشہ ہے اور اس کے لیے اس نے جو موافق حالات فراہم کیے ہیں ، ان کے ساتھ اپنی کوششوں کو جوڑ دینا، جو لوگ اس طرح خدا کی نصرت کریں ان کو جماؤ حاصل ہوتا ہے اور بالآخر وہ کامیاب رہتے ہیں۔ خدا کی اس دنیا میں خدائی منصوبہ سے مطابقت کر کے ہی کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے، نہ کہ بطور خود آزادانہ عمل کر کے۔ اس معاملہ کو سمجھنے کے لیے ایک مثال لیجیے۔ ایک پادری صاحب اپنے مکان کے سامنے ایک ہرا بھرا درخت دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے سوچا کہ اگر میں اس کا بیج بوؤں تو وہ دس سال میں پورا درخت بنے گا۔ انہوں نے ایسا کیا کہ کہیں سے ایک بڑا درخت جڑ سے کھدوا یا، پھر کئی آدمیوں کے ذریعہ اس کو وہاں سے اٹھوایا اور اس کو لا کر اپنے گھر کے سامنے لگا دیا۔ وہ خوش تھے کہ انہوں نے دس سال کی مدت ایک دن میں طے کر لی ہے، لیکن اگلے دن جب وہ صبح کو سو کر اٹھے تو ان کو یہ دیکھ کر بڑا صدمہ ہوا کہ درخت کے پتے مر جھا چکے ہیں۔ شام تک شاخیں بھی لٹک گئیں۔ چند دن کے بعد درخت کے پتے سوکھ کر جھڑ گئے اور اس کے بعد ان کے گھر کے سامنے صرف لکڑی کا ایک ٹھٹھہ کھڑا ہوا تھا۔ انہیں دنوں پادری صاحب کا ایک دوست ان سے ملنے کے لیے آیا۔ دوست نے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page