Urdu book · پیغمبرِ انقلاب
اللہ پر بھروسہ
Urdu book, p. 165
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے اور وہ رب العالمین کی ذات ہے۔ اگر ہم اپنی قوتوں کو اپنے ممکن دائرہ میں محدود رکھیں تو بقیہ دائرہ میں خدا ہمارے لیے کافی ہو جاتا ہے۔ اپنے حاصل شدہ دائرۂ عمل کو چھوڑ کر دوسروں کے دائرۂ عمل میں چھلانگ لگانا گویا خدا کے دائرہ سے اپنے کام کا آغاز کرنا ہے۔ ایسا آغاز صرف غضبِ الہی کو بھڑکاتا ہے۔ وہ کسی کے لیے خدا کی رحمت و نصرت کو کھینچنے والا نہیں بن سکتا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader