Urdu book · پیغمبرِ انقلاب
اہل یثرب کا اسلام
Urdu book, p. 214
By Maulana Wahiduddin Khan
کو نظر آیا کہ اصل مسئلہ اوس وخزرج کا نہیں بلکہ اوس وخزرج کے مقابلہ میں یہود کا ہے۔ اس کا حل انہیں یہ نظر آیا کہ ان کا ایک عقیدہ ہو جو قبائلی تفریق کو ختم کرے اور ان کے لیے نظریاتی اتحاد کی بنیاد فراہم کرے اور اسی کے ساتھ ایک شخصیت ہو جو ان کو باہم جوڑے اور ان کا مشترکہ قائد بن سکے۔ یہ دونوں چیزیں (نظریہ اور شخصیت) انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں مل گئیں اور انہوں نے لپک کر اس کو قبول کرلیا۔ اسی لیے حضرت عائشہ نے فرمایا یومِ بعاث کی جنگ ایک ایسی جنگ تھی جس کو اللہ نے اپنے رسول کی تائید کے لیے فراہم کیا تھا (كَانَ يَومُ بُعاثٍ، يَوماً قَدَّمَهُ اللهُ لِرَسُولِه صَلَّی اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) صحیح البخاری، حدیث نمبر 3777 ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader