Urdu book · پیغمبرِ انقلاب

ختم نبوت

Urdu book, p. 253

By Maulana Wahiduddin Khan

طور پر آپ پر صلٰوۃ و سلام بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاریخ کے اس مشکل ترین مشن میں چونکہ آپ کے اہل خاندان نے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور آپ کے اصحاب اس صبر آزما جدوجہد میں پوری طرح صادق القول اور صابر العمل ثابت ہوئے، اس لیے رسول کے ساتھ آپ کے آل اور آپ کے اصحاب کے لیے بھی رحمت اور سلام بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جب کوئی شخص کسی کے اوپر احسان کرے تو انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ اس پر شکر کا اظہار کیا جائے ۔ درود و سلام اسی قسم کے ایک عظیم ترین احسان کا دعا کی شکل میں اعتراف ہے ۔ حدیث میں ہے : البَخِيْلُ الَّذِي مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ (سنن الترمذی، حدیث نمبر 3546) ۔ یعنی، وہ بخیل ہے، جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ اَصل، دَھن، مَتی، عَقیدہ، گَرما گرمی، گُرما گرمی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page