Urdu book · پیغمبرِ انقلاب

ہیروؤں کی نرسری

Urdu book, p. 308

By Maulana Wahiduddin Khan

ہوں جو مطلوبہ کارنامہ انجام دینے کے لیے ضروری ہیں۔ موجودہ زمانہ میں اسلام کا غلبہ، بالفاظ دیگر نبوت محمدی کے اظہار ثانی کے لیے، آج دوبارہ ایک عصا بہ درکار ہے۔ یہ العصا بہ وہ ہوگا جس پر پچھلی ہزار سالہ تاریخ منتہی ہوئی ہو۔ جو اس بات کا عرفان کامل رکھتا ہو کہ پچھلے ہزار سالہ عمل کے نتیجہ میں خدا نے اسلام کے لیے کیا کیا موافق حالات پیدا کیے ہیں اور کن حکمتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں اسلام کے حق میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ گروہ وہی ہوسکتا ہے جو اپنے شعور کے اعتبار سے پچھلی ہزار سالہ تاریخ کا وارث ہو۔ جو اپنے کردار کے اعتبار سے ان امکانات کو واقعہ بنانے کی اہلیت اپنے اندر لیے ہوئے ہو۔ جس کا وجود اور اسلام کا غلبہ ثانی دونوں اس طرح ایک ہو جائیں کہ بظاہر ایک کو دوسرے سے جدا نہ کیا جاسکتا ہو۔ اسی قسم کے ایک العصا بہ نے پہلے دور میں اسلام کو غالب کیا تھا اور آج بھی اس قسم کا ایک العصا بہ دوبارہ اسلام کو غالب کرے گا۔ دوسری کوئی صورت موجودہ عالم اسباب میں اسلام کے غلبہ کے لیے نہیں ہے۔ پروفیسر فلپ ہٹی (1978-1886ء) نے اپنی کتاب تاریخ عرب میں لکھا ہے پیغمبر اسلام کی وفات کے بعد ایسا معلوم ہوا جیسے عرب کی بنجر زمین جادو کے ذریعہ ہیرؤوں کی نرسری میں تبدیل کردی گئی ہو، ایسے ہیرو جن کی مانند، تعداد یا قابلیت میں کہیں اور پانا سخت مشکل ہے: After the death of the prophet sterile arabia seems to have been converted as if by magic into a nursery of heroes the like of whom both in number and quality is hard to find anywhere. (Philip K. Hitti, History of the Arabs (1979), p. 142)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page