Urdu book · قال اللہ و قال الرسول

خدا کا قانون

Urdu book, p. 26

By Maulana Wahiduddin Khan

الصالحات قانتات حافظات للغیب اور اس بنا پر کہ مرد نے اپنے مال خرچ کئے۔ پس بما حفظ الله (النساء ٣٣) جو نیک عورتیں ہیں وہ فرماں برداری کرنے والی، پیٹھ پیچھے نگہبانی کرتی ہیں اللہ کی حفاظت سے۔ خاندان، وسیع تمدنی نظام کا، ایک ابتدائی جز، ریڑھ ہے۔ اس ابتدائی وحدت کو دو فرد، مرد اور عورت، مل کر چلاتے ہیں۔ زیادہ بڑھنے نظاموں کی طرح، گھر کا چھوٹا نظام بھی صحیح طور پر صرف اسی وقت چل سکتا ہے جب کہ دونوں میں سے ایک حاکم ہو، اور دوسرا اس کے مقابلہ میں ماتحت حیثیت قبول کرے۔ دونوں یکساں درجہ میں صاحب حکم ہوں تو اس نظام کا چلنا ہی ناممکن ہو جائے گا۔ مذکورہ آیت میں اسی حکمت کو بتایا گیا ہے۔ آیت میں فضل کا لفظ ہے۔ فضل کے معنی عربی زبان میں زائد کے ہیں اللسان العيدب (۵۳۶/۱۱) اللہ تعالیٰ نے مذکورہ مصلحت کی بنا پر عورت اور مرد دونوں میں سے ہر ایک کو ایک زائد خصوصیت پیدائشی طور پر عطا فرمائی ہے جو نظام فطرت میں کامیاب کار کردگی کے لئے انہیں درکار تھی۔ مرد کی خصوصیت زائدہ یہ ہے کہ وہ کمانے اور خرچ اٹھانے کی اضافی صلاحیت رکھتا ہے اس کے مقابلہ میں عورت کی اضافی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے اندر قنوت (اطاعت) کا مزاج نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔ گویا عورت اور مرد کو گھر کا نظام چلانے کے لئے الگ الگ جو صفات درکار ہیں وہ پیشگی طور پر دونوں کے اندر پیدا کر دی گئی ہیں۔ عورت اور مرد دونوں کے لئے پسندیدہ بات یہ ہے کہ وہ اس پورے معاملہ کو آزمائش کی نظر سے دیکھیں۔ ہر ایک کی توجہ اس پر ہو کہ اس کو جس کار خاص کے لئے بنایا گیا ہے اس کا یہ خاص کو اسے بحسن وخوبی انجام دینا ہے۔ اسی حسن کار کردگی پر آخرت میں ان کے ابدی انجام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page