پیامبر اسلام
Urdu book, p. 295
By Maulana Wahiduddin Khan
پیامبر اسلام قرآن میں ہے وما محمد الا رسول قد خلت من قبله الرسل (آل عمران ۱۴۴) اس سے معلوم ہوا کہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ویسے ہی ایک رسول تھے جیسے دوسرے تمام رسول۔ آپ میں اور دوسرے رسولوں میں درجہ اور منصب کا کوئی فرق نہیں۔ خدا کے تمام رسول ایک ہی دین لے کر آئے۔ ان میں سے کوئی رسول نہ دوسرے رسولوں سے افضل تھا۔ اور نہ ان میں سے کسی کا دین دوسروں کے دین کے مقابلہ میں زیادہ کامل۔ اس سلسلے میں یہاں چند حدیثیں نقل کی جاتی ہیں: عن ابی سعید قال قال رسول الله صلی اللہ مجھ کو نبیوں کے درمیان ممتاز نہ ٹھہراؤ۔ الله عليه وسلم لا تخيروا بين الانبياء (متفق عليه) عن ابی هريرة قال قال رسول الله صلى الله اللہ کے نبیوں میں کسی کو دوسرے پر فضیلت نہ دو۔ عليه وسلم لا تفضلوا بين انبیاء الله (بخاری) عن ابی هريرة قال قال رسول الله صلى الله کسی شخص کو نہیں چاہیے کہ وہ کہے کہ میں یونس الله عليه وسلم ما ينبغي لاحد ان يقول اني ابن متی سے بہتر ہوں ۔ خير من يونس بن متی (متفق عليه) عن ابی هريرة قال قال رسول الله صلى الله جس شخص نے کہا کہ میں یونس بن متی سے عليه وسلم من قال انا خير من يونس بن بہتر ہوں اس نے جھوٹ کہا۔ متی فقد كذب (بخاری) پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے رسولوں میں کیا فرق تھا۔ وہ فرق یہ تھا کہ دوسرے رسول صرف رسول تھے اور آپ اسی کے ساتھ آخری رسول رونكن رسول الله وخاتم النبیین) دوسرے رسول سلسلہ رسالت کی درمیانی کڑی تھے اور آپ سلسلہ رسالت کی آخری کڑی۔ ایک شخص حب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات اور تاریخ کا مطالعہ کرتا ہے تو وہ آپ کے یہاں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader