داخلی احتساب
Urdu book, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
بلکہ اس کے بارے میں کوئی ایسی بات کہنی یا لکھنی جس سے اس کی تحقیر ہوتی ہو زندگی کے نشیب و فراز میں مذکورہ احادیث کے مطابق ہندوستان کے فرقہ وارانہ فسادات کا واحد حل یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر داخلی احتساب کا نظام قائم ہو۔ ہر جگہ کے مسلمان اپنے ان افراد کی نگرانی کریں جو ابتدائی شرانگیزی کر کے فساد کی آگ بھڑکانے کا سبب بنتے ہیں۔ مسلمانوں کے موجودہ قائدین اپنی ساری طاقت حکومت (یا ہندو فرقہ) کے خلاف ایجی ٹیشن میں لگائے ہوئے ہیں۔ اس کے بجائے انھیں یہ کرنا چاہیے کہ وہ اپنی ساری طاقت خود مسلم افراد کی روک تھام پر لگا دیں۔ یہی کرنے کا اصل کام ہے مسلمان اس کے سوا جو کچھ بھی کریں گے وہ صرف خدا کے غضب کو بھڑکانے والا ہوگا۔ وہ کسی درجہ میں بھی مسئلہ کو حل کرنے والا نہیں بن سکتا۔ جار برآمدہ میں کھڑے ہو کر بڑے ادب سے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader