Urdu book · قیادت نامه

قومی شریعت

Urdu book, p. 10

By Maulana Wahiduddin Khan

قومی شریعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد کے زمانہ کی بابت بہت سی پیشین گوئیاں کی تھیں جو حدیث کی کتابوں میں جمع کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں جو روایات آئی ہیں ان کا ایک مجموعہ وہ ہے جن میں یہ پیشگی خبر دی گئی ہے کہ مسلمان بعد کے زمانہ میں ان طریقوں پر چلیں گے جو یہود و نصاریٰ کے طریقے ہیں۔ یعنی وہ اپنی زبان سے اسلام کا نام لیں گے مگر عملاً ان کی روش وہ ہوگی جو یہود و نصاریٰ کی روش ہے۔ اس سلسلہ کی ایک روایت یہاں نقل کی جاتی ہے: عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أنَّ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلّى الله عليه وسلّم قال : لَتَتَّبِعُنَّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ ضرور سُنَنَ من كان قبلكم شبراً بِشِبْر وذراعاً پچھلی امتوں کے پیچھے چلو گے، بالشت بالشت بِذراع حتى لو دخلوا حُجْرَ ضَبِّ اور ہاتھ ہاتھ۔ یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے لَتَتَّبِعُنَّهُمْ ۔ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودُ بل میں گھسے ہوں تب بھی تم ان کی پیروی کرو والنّصاري - قال فَمَنْ - گے۔ ہم نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، کیا اس سے یہود و نصاری مراد ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ (رأخرجه البخاري ومسلم) اور کون۔ قرآن میں یہود کی بہت سی ”سنتیں“ بیان کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک سنت وہ ہے جن کا ذکر سورہ بقرہ میں آیا ہے ۔ متعلقہ آیات کا ترجمہ یہ ہے : اور جب ہم نے تم سے یہ عہد لیا کہ تم اپنوں کا خون نہ بہاؤ گے ۔ اور اپنے لوگوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالو گے۔ پھر تم نے اقرار کیا اور تم اس کے گواہ ہو ۔ پھر تم ہی وہ ہو کہ اپنوں کو قتل کرتے ہو۔ اور اپنے ہی ایک گروہ کو ان کی بستیوں سے نکالتے ہو ، ان کے مقابلہ میں ان کے دشمنوں کی مدد کرتے ہو گناہ اور ظلم کے ساتھ ۔ پھر اگر وہ تمہارے پاس قید ہو کر آتے ہیں تو تم فدیہ دے کر ان کو چھڑاتے ہو۔ حالاں کہ خود ان کا نکالنا تمہارے اوپر حرام تھا۔ کیا تم کتاب الہیٰ کے ایک حصہ کو مانتے ہو اور ایک حصہ کا انکار کرتے ہو۔ پس تم میں سے جو لوگ ایسا کریں ان کی سزا اس کے سوا کیا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page