Urdu book · قیادت نامه

حقیقت بے نقاب

Urdu book, p. 103

By Maulana Wahiduddin Khan

سال میں بھی نہ کر سکے ، اس کو بھگوان شہاب الدین نے ڈیڑھ سال میں کر دیا۔ سیکڑوں سال سے سوئے ہندو کو شہاب الدین نے ڈیڑھ سال میں جگا دیا۔ ہم تو ان کا مندر بنائیں گے اور ان کی پوجا کریں گے۔ مسٹر راج تیواری نے یہ قصہ ۱۳ نومبر کی شام کو ۳ بجے مجھے بھوپال ائیر پورٹ پر لکھوایا اور اس کے نیچے اپنے دستخط کئے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اس بات کو خود اپنی آنکھ سے دیکھنا چاہے تو وہ میرے ساتھ بانکورہ چلے ۔ میں اس کو یہ چیز وہاں دکھاؤں گا۔ اطلاعات بتاتی ہیں کہ مسٹر راج تیواری کی یہ رپورٹ انوکھی نہیں۔ چنانچہ ہفت روزہ ندائے ملت (لکھنو) نے اپنے اداریہ مورخہ ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۸ میں لکھا ہے کہ "ایک بڑے ہندو لیڈر کے گھر ان کے ایک ہندو دوست گئے ۔ انھوں نے دیکھا کہ شہاب الدین صاحب کی ایک بڑی تصویر دیوار پر لگی ہوئی ہے ۔ پھول کی مالا بھی چڑھا رکھی ہے۔ ان کے ہندو دوست کو سخت تعجب ہوا کہ شہاب الدین کی فوٹو اس گھر میں کیسے ۔ انھوں نے بہت تعجب سے پوچھا کہ یہ فوٹو آپ کے یہاں کیسے ۔ انھوں نے جواب دیا کہ شہاب الدین ہمارا محسن ہے۔ اس نے ہندو قوم کو متحد کر دیا۔ در اصل یہی ہوا۔ ایسے کھلے ہوئے نشانات ظاہر ہونے کے بعد بھی اگر مسلمان اپنے دوست اور اپنے دشمن کو نہ پہچانیں تو ان سے زیادہ نادان قوم دنیا میں اور کوئی نہ ہوگی، نہ حال میں اور نہ ماضی میں۔ ہپپاؤں کی دنیا کے اندر یہ سب سے زیادہ بار آور اور پر زور آواز ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page