Urdu book · قیادت نامه

المطففین

Urdu book, p. 192

By Maulana Wahiduddin Khan

کا دوسرے شخص سے مال یا جائیداد کا جھگڑا ہو۔ اس سے آپ بات کریں تو وہ پوری کہانی کو یک طرفہ انداز میں بتائے گا جس سے ثابت ہو کہ وہ حق پر ہے اور دوسرا شخص ناحق پر۔ یہی تطفیف ہے جس پرویل (خرابی) کی خبر دی گئی ہے۔ آدمی کو چاہئے کہ وہ پورے معاملے کو جیسا ہے ویسا (as it is) بیان کرے، خواہ وہ اپنے موافق ہو یا اپنے خلاف۔ یہی حال تمام اختلافی امور کا ہے۔ آدمی اگر دوسرے کی زیادتی کو بتائے اور اپنی زیادتی کا ذکر نہ کرے تو وہ مططف ہے، اور مططف کے لئے اللہ تعالیٰ کے یہاں نہایت برے انجام کا اندیشہ ہے۔ وہ اپنی یک طرفہ باتوں سے دنیا والوں کو دھوکے میں ڈال سکتا ہے ، مگر وہ خدا کو دھوکا نہیں دے سکتا۔ اس ذہنیت کا سب سے بڑا اظہار آج کل فرقہ وارانہ فساد کے معاملہ میں ہو رہا ہے۔ ہندوستان میں پچھلے پچاس برس سے ہندو مسلم فساد ہو رہے ہیں۔ ان فسادات کی تعداد، چھوٹے اور بڑے واقعات کو ملا کر، ۵۰ ہزار سے کم نہیں ہوگی۔ ہر بار جب کہیں فساد ہوتا ہے تو مسلمانوں کی طرف سے اس کی رپورٹس شائع کی جاتی ہیں۔ یہ نام نہاد رپورٹس ، تقریباً سب کی سب، تطفیف کی مثال ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان رپورٹس میں ہمیشہ فریق ثانی کی زیادتیوں کو بیان کیا جاتا ہے۔ فریق اول نے کیا کیا ، اس کا ان رپورٹس میں کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر ہم ۲۴ اکتوبر ۱۹۸۹ کو ایک شہر میں فساد ہوا۔ اس کی ابتدا یہاں سے ہوئی کہ ہندو فرقہ کے کچھ لوگ اپنا ایک مذہبی جلوس نکال رہے تھے۔ ان کے نقشہ کے مطابق جلوس کو ایک ایسی سڑک سے گزرنا تھا جس پر مسلم محلہ واقع تھا اور مسلمانوں کی مسجدیں تھیں۔ مسلمانوں نے روٹ بدلنے پر اصرار کیا دوسری طرف ہندوؤں کا اصرار تھا کہ وہ اسی روٹ پر جائیں گے۔ اس واقعہ کے صرف ایک ماہ بعد ، ۲۲ نومبر ۱۹۸۹ کو ملک کا جنرل الیکشن ہونے والا تھا۔ حکمراں پارٹی کو دونوں فرقہ کا ووٹ لینا تھا، اس لئے وہ نہ ہندو ووٹوں کو ناراض کرنا چاہتی تھی اور نہ مسلمانوں کو۔ چنانچہ حکومت نے یہ انتظام کیا کہ جلوس کو پولیس کے خصوصی بندوبست کے تحت نکالا جائے۔ جلوس اس طرح چلتا ہوا مسلم محلہ والی سڑک پر پہنچا۔ بھاری تعداد میں پولیس کی موجودگی اس بات کی ضمانت تھی کہ جلوس کے لوگ خواہ الٹے قسم کے نعرے لگائیں مگر وہ مسلمانوں کے خلاف کوئی عملی تشدد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page