قیامت کا الارم
Urdu book, p. 17
By Maulana Wahiduddin Khan
جانے والا دعوتی عمل، عملی اتمام حجت۔ معروف معنوں میں دجال کسی انوکھی شخصیت کا نام نہیں، بلکہ دجال اُس کردار کا نام ہے جو جدید اعلیٰ مواقع کو اپنے منفی مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ اس کے مقابلے میں مہدی بھی کسی انوکھی شخصیت کا نام نہیں، بلکہ مہدی یا رجل مومن، ایک مومنانہ کردار کا نام ہے جو جدید اعلیٰ مواقع کو مثبت دعوتی مقصد کے لیے استعمال کرے ۔ تاریخ کا عظیم واقعہ یاجوج اور ماجوج کے ذریعے جو واقعہ پیش آئے گا، وہ اپنے نتیجے کے اعتبار سے تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہوگا۔ اس انقلاب کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ فطرت (nature) بڑے پیمانے پر پرستش کے بجائے تسخیر کا موضوع بنے گی ۔ اس کے نتیجے میں زمین اپنے خزانے اُگل دے گی ۔ اس کے نتیجے میں وہ واقعہ پیش آئے گا جس کو حدیث میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: لاتدخر الأرض من نباتها شيئاً إلا أخرجته (ابن ماجه، كتاب الفتن) یعنی زمین اپنے اندر کی تمام پیداوار باہر نکال دے گی، وہ اُس میں سے کچھ بھی نہ چھوڑے گی۔ فطرت کے اندر چھپے ہوئے مادی رازوں کو دریافت کرنے کا یہ عمل مغربی سائنس دانوں کے ذریعے پیش آئے گا۔ یہ سائنس داں مکمل طور پر سیکولر سائنس داں ہوں گے۔ مذہب کے معاملے میں وہ پوری طرح غیر جانب دار (indifferent) ہوں گے۔ مذہب کے معاملے میں ان کا رویہ نہ مثبت رویہ ہوگا اور نہ منفی رویہ۔ تاہم فلاسفہ اور مفکرین ان کی تحقیقات کو اپنے اپنے مقصد کے لیے استعمال کریں گے۔ اس طرح اُن کے دو گروہ بن جائیں گے۔ سیکولر مفکرین اور مذہبی مفکرین ۔ دور سائنس کے ظہور کے بعد دنیا میں جو مفاسد پیدا ہوئے، وہ خود سائنس کا نتیجہ نہ تھے، بلکہ وہ تمام تر الحاد (atheism) کا نتیجہ تھے۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ سائنسی حقائق کے استعمال کے اعتبار سے اُس زمانے میں دو قسم کے لوگ ابھریں گے۔ ایک، وہ جن کا علامتی نام دجال ہوگا۔ اور دوسرے، وہ جن کا علامتی نام مہدی ہوگا۔ دونوں میں سے کوئی بھی پراسرار شخصیت (mysterious personality) کا حامل نہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader