Urdu book · راہِ عمل

دعوت کی اہمیت

Urdu book, p. 128

By Maulana Wahiduddin Khan

ہندوستان میں انگریز فوج کا 20 فیصد سے زیادہ حصہ سکھوں کا ہوتا تھا۔ 1857 کے "غدر" کو جس انگریزی طاقت نے ناکام بنایا اس میں سکھ بڑی تعداد میں شامل تھے۔ (745-16) 2_ انیسویں صدی میں انگریز ایشیا کے بڑے حصے پر قابض ہوگئے۔ اس وقت سید جمال الدین افغانی (1879-1838) اور ان کے بہت سے ہم خیال مسلم رہنما انگریزوں کے خلاف اٹھے۔ ہندوستانی علماء نے 1857 میں اور اس کے بعد انگریزوں کے خلاف لڑائیاں کیں۔ مگر ان میں سے کوئی بھی انگریزی اقتدار کو ختم نہ کرسکا۔ مسلم رہنماؤں کی ہر کوشش خود ان کی اپنی شکست اور ہلاکت پر ختم ہوتی رہی۔ اس کے بعد ہندوستان کے "ہند ولیڈر" مہاتما گاندھی (1948-1869) سامنے آئے۔ انہوں نے 1919 میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی تحریک شروع کی۔ 1942 میں انہوں نے انگریز کو ہندوستان چھوڑ و (Quit India) کا نعرہ دیا۔ مہاتما گاندھی اپنی کوشش میں پوری طرح کامیاب رہے۔ انگریز 1947 میں ہندوستان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ہندوستان میں انگریزی اقتدار ختم ہونے ہی کا یہ نتیجہ بھی تھا کہ اس کے بعد انہیں مسلم دنیا اور عرب ممالک سے اپنی فوجیں واپس بلانی پڑیں۔ عرب دنیا کا انگریزی اقتدار سے آزاد ہونا براہ راست طور پر ہندوستان کی آزادی کا نتیجہ تھا جو مہاتما گاندھی کی قیادت کے تحت ظہور میں آیا۔ 3_ فلسطین میں 1948 میں یہودی ریاست (اسرائیل) قائم ہوئی۔ اسی وقت سے عربوں اور ساری دنیا کے مسلمانوں نے اس کے خلاف جدوجہد شروع کردی۔ شیخ حسن البنا (1948-1906) سے لے کر مسٹر یا سر عرفات (2004-1929) تک بے شمار مسلم رہنماؤں کے نام اس جدوجہد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ساری دنیا کے تمام مسلمان بلا اختلاف اس مہم کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس مسلح مہم میں لاکھوں لوگ اپنی جانیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page