Urdu book · راہِ عمل

فوج سے زیادہ طاقت ور

Urdu book, p. 62

By Maulana Wahiduddin Khan

امریکی ساخت کے جاپانی دستور کی اس دفعہ میں جنگی امکان (war potential) کا لفظ بے حد سبق آموز ہے۔ اس کے تحت جاپان کو نہ صرف معروف معنوں میں جنگی طاقت بننے سے روک دیا گیا تھا بلکہ اس کو ایسی سرگرمیوں سے بھی منع کر دیا گیا تھا جو اپنے اندر کسی نوعیت کا کوئی جنگی امکان رکھتی ہوں ۔ مگر تقریباً نصف صدی کی تاریخ بتاتی ہے کہ انسان بہت کم جانتا ہے۔ اس کی معلومات حقائق کی وسعتوں کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے۔ جاپان کو جنگی ہتھیاروں کی تیاری سے روک دیا گیا تھا، مگر جاپان کے لیے اب بھی ایک وسیع میدان کھلا ہوا تھا۔ یہ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا میدان تھا۔ امریکی حکمراں جاپان کو جنگی ہتھیار بنانے سے روک سکتے تھے۔ مگر ان کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ جاپان کو اقتصادی سرگرمیوں سے بھی روک دیں۔ جاپان سیاسی ٹکراؤ کا راستہ چھوڑ کر اقتصادیات کے میدان میں سرگرم ہو گیا۔ یہاں تک کہ نصف صدی سے بھی کم عرصے میں اس نے خود اس تاریخ کو بدل دیا جس کے تحت امریکی حکمرانوں نے جاپان سے اس کی ابدی شکست پر دستخط لیے تھے۔ امریکی میگزین ٹائم (24 اپریل 1989ء) میں صفحہ 33-32 پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان موجودہ صدی کے آخر میں اقتصادی دیو (economic giant) بن کر ابھرا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی صنعت کے مقابلے میں امریکہ مسلسل دفاعی پوزیشن میں چلا جا رہا ہے۔ اور اس کی خاص وجہ امریکہ کے اوپر جاپان کا بڑھتا ہوا صنعتی دباؤ ہے۔ اولاً امریکہ کی مارکیٹ پر جاپان کے ٹیلی ویژن نے قبضہ کیا۔ امریکہ کے ٹیلیویژن مینوفیکچر رجاپان کے اقتصادی حملہ کا پہلا شکار تھے۔ اس کے بعد جاپانی کاروں نے امریکہ کی سڑکوں پر قبضہ کیا۔ حالیہ برسوں میں جاپانی کمپیوٹر امریکی کمپیوٹر کے مقابلے میں فائو ق تر ثابت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page