راہِ عمل
Urdu book, p. 63
By Maulana Wahiduddin Khan
ہوا ہے۔ اور اب مستقبل قریب میں جاپان کی یہی صنعتی فوقیت ہوائی جہاز بنانے کے میدان میں ظاہر ہونے والی ہے۔ عوامی رائے (polls) کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ امریکی سوییت یونین کی فوجی طاقت سے زیادہ جاپان کی اقتصادیات سے خوف زدہ ہیں: "Mindful of polls showing that many Americans are more fearful of Japan's economy than of the Soviet Union's military strength." روس کی مثال تاریخ میں اس نوعیت کی دوسری مثالیں بھی موجود ہیں جب کہ امن کی طاقت جنگ کی طاقت سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی۔ پرامن ذرائع نے وہ کام انجام دے دیا جو جنگی ذرائع سے بھی انجام نہیں پا سکتا تھا۔ پوری تاریخ میں اس تدبیر کی سب سے زیادہ شاندار مثال وہ ہے جو رسول اور اصحاب رسول کے ذریعے ساتویں صدی عیسوی میں پیش آئی۔ (اس کی تفصیل کتاب ’’ دین کامل‘‘ میں دیکھی جاسکتی ہے) یہاں ہم بیسویں صدی کی ایک اور مثال درج کرتے ہیں۔ 18 ویں صدی میں وہ شہنشاہیت وجود میں آئی جس کو عام طور پر برطانیہ عظمیٰ (Great Britain) کہا جاتا ہے۔ روس ایک عظیم سرحدی ملک کی حیثیت سے ہمیشہ برطانیہ کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ پہلے اس ملک میں زار کی سلطنت قائم تھی ۔ 191ء میں کمیونسٹ انقلاب آیا اور روس نے سوییت روس کی شکل اختیار کر لی۔ پہلی عالمی جنگ (1914-18) کے دوران کمیونسٹ پارٹی کو موقع ملا کہ وہ حالات کی ابتری کو استعمال کر کے روس میں اپنا نفوذ حاصل کر سکے۔ کمیونسٹ نظریات تیزی سے روسی باشندوں میں پھیلنے لگے۔ وہ زار کے ’’ ظالمانہ‘‘ نظام کے مقابلے میں اشتراک کی نظام کو اپنے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader