Urdu book · راہِ عمل

راہِ عمل

Urdu book, p. 65

By Maulana Wahiduddin Khan

مقابلے میں کمیونسٹوں کے پاس صرف ایک غیر فوجی طاقت تھی۔ اور وہ ان کا نظریہ تھا۔ روس میں دونوں طاقتوں (فوج اور نظریہ) کے درمیان مقابلہ پیش آیا۔ اس مقابلے میں فوجی طاقت کے حاملین کو شکست ہوئی اور جو لوگ نظریے کی طاقت لے کر آگے بڑھے تھے، وہ کامیاب ہو گئے۔ یہ واقعہ روس میں اکتوبر 1917 ء میں پیش آیا۔ مذکورہ واقعہ اسلامی طریق کار کی صداقت کی ایک عصری تصدیق ہے۔ اسلام کا اعتماد سب سے زیادہ اپنی نظریاتی طاقت پر ہے۔ اسلامی تحریک اپنی نظریاتی طاقت کے زور پر آگے بڑھتی ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے ذریعے ہر دوسری چیز پر غلبہ حاصل کرتا ہے۔ اسلام کی تاریخ اس کی نمایاں مثال ہے۔ مذکورہ حوالہ اسی اسلامی صداقت کی گویا ایک عصری تائید و توثیق ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کی جدید تاریخ اسی سے ملتی جلتی صورت حال ہندوستان میں 1857 ء کے بعد پیش آئی جب کہ انگریزوں نے اس ملک پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے باقاعدہ منصوبے کے تحت یہ کوشش کی کہ اس ملک کے باشندوں کو سیاسی ٹکراؤ کے راستے سے ہٹا کر تعلیم اور تبلیغ کے میدان میں مصروف عمل کر دیا جائے۔ اس کے لیے انہوں نے ہر قسم کا تعاون پیش کیا۔ ہندو قوم نے انگریز کے اس منصوبے کو فوراً قبول کر لیا۔ وہ بہت بڑے پیمانے پر انگریزی تعلیم کے میدان میں سرگرم ہو گئے۔ انہوں نے انگریزوں کے تعاون سے بے شمار تعداد میں اسکول اور کالج بنائے اور تقریبا اپنی پوری نسل کو اس راہ میں ڈال دیا۔ اس کا نتیجہ آج سامنے ہے۔ ہندو، بحیثیت قوم، مسلمانوں کے مقابلے میں کم از کم ایک سو سال تعلیم میں آگے ہیں۔ اس ملک میں ہندوؤں کی کامیابی کا سب سے بڑا سبب ان کا تعلیمی تقدم ہے، اور مسلمانوں کی بربادی کا سب سے بڑا سبب ان کی تعلیمی پسماندگی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page