ایک شخص دو مثال
Urdu book, p. 74
By Maulana Wahiduddin Khan
سکیں ، وہی اس دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ اور جن لوگوں میں اس ”باوجود“ کے چیلنج کا سامنا کرنے کی طاقت نہ ہو ، ان کے لیے اس دنیا میں جو چیز مقدر ہے وہ صرف یہ کہ وہ لفظی شکایت اور احتجاج کا جھوٹا طوفان اٹھائیں اور بالآخر صفحہ ہستی سے مٹ کر رہ جائیں۔ ” کیا وجہ ہے کہ مسلمان تیرہویں صدی میں غالب تھے اور بیسویں صدی میں وہ مغلوب ہیں “ یہ جملہ جو پچھلے 70 سال سے بار بار دہرایا جا رہا ہے ، وہ خود بنیادی طور پر غلط ہے۔ کیوں کہ وہ ایک غلط مفروضے پر قائم ہے ۔ اس جملے میں یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ تیرہویں صدی میں جو مسلمان تھے ، وہی مسلمان آج بھی ہیں ۔ حالانکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ موجودہ مسلمان پچھلے مسلمانوں کی بعد کی اولاد ہیں ۔ وہ اسلاف تھے اور یہ اخلاف ہیں۔ موجودہ مسلمان زیادہ صحیح طور پر قرآن کی ان آیتوں کا مصداق ہیں: • ” پھر ان کے بعد نا خلف لوگ آئے جو کتاب الہی کے وارث بنے ۔ وہ اسی دنیا کی متاع لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم یقیناً بخش دیے جائیں گے ۔ اور اگر ایسی ہی متاع ان کے سامنے پھر آئے تو وہ اس کو لے لیں گے۔ کیا ان سے کتاب میں اس کا عہد نہیں لیا گیا ہے کہ اللہ کے نام پر حق کے سوا کوئی اور بات نہ کہیں ۔ اور انہوں نے پڑھا ہے جو کچھ اس میں لکھا ہے۔ اور آخرت کا گھر بہتر ہے ڈرنے والوں کے لیے ، کیا تم سمجھتے نہیں۔ اور جو لوگ خدا کی کتاب کو مضبوطی سے پکڑتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ، بے شک ہم مصلحین کا اجر ضائع نہیں کریں گے ۔ “ (170-169 :7) • ” پھر ان کے بعد ایسے نا خلف آئے جنہوں نے نماز کو ضائع کر دیا اور خواہشوں کا اتباع کیا۔ پس عنقریب وہ اپنی خرابی کو دیکھیں گے۔ البتہ جس نے توبہ کی اور ایمان لے آیا اور نیک کام کیا تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان کی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader