Urdu book · راہِ عمل
اصل کمی
Urdu book, p. 79
By Maulana Wahiduddin Khan
ارب ہو جائے گی۔ مگر یہ تقلیدی مسلمانوں کی بھیڑ ہے، وہ شعوری مسلمانوں کی جماعت نہیں۔ موجودہ زمانے میں کوئی بھی قابلِ ذکر تحریک نہیں اٹھی جو ان مسلمانوں کو تقلیدِ قومی کی سطح سے اٹھا کر شعورِ ربانی کی سطح پر پہنچانے کی کوشش کرے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی بھیڑ کے باوجود وہ مسلم ٹیم موجود نہیں جو اسلام کے احیاء کی راہ میں کوئی حقیقی اور مؤثر جد و جہد کر سکے۔ یہی آج کا پہلا اور اصلی کام ہے۔ آج سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ مسلمانوں کو شعوری معنوں میں مسلمان بنایا جائے۔ اسلام ان کے لیے فکری انقلاب کے ہم معنی بن جائے ۔ جس دن ایسا ہوگا اسی دن وہ نئی تاریخ بھی بنا شروع ہو جائے گی جس کا صدیوں سے باتیں... زمین و آسمان کو انتظار ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader