Urdu book · راہِ عمل

خدائے واحد کی تلاش

Urdu book, p. 83

By Maulana Wahiduddin Khan

جس دنیا کا تعارف کرایا ہے وہ اس سے مطابقت نہیں رکھتا کہ اس کائنات کے کئی خدا ہوں۔ کائنات میں کامل ہم آہنگی (harmony) پائی جاتی ہے۔ وہ ایک عظیم مشین کی طرح مکمل اتحاد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایسی ایک دنیا کے ساتھ ایک خدا کا عقیدہ مطابقت رکھتا ہے، نہ کہ کئی خدا کا۔ اس صورت حال نے لوگوں کے لیے اپنے روایتی مذہب کی صداقت کو سخت مشتبہ بنادیا ہے۔ اس سلسلے میں آخری ضرب (below) وہ تازہ سائنسی دریافت ہے جس کو برٹر ڈور (superstring theory) کہا جاتا ہے۔ سائنس داں روایتی طور پر یہ سمجھتے تھے کہ کائنات میں چار فطری طاقتیں (forces) کام کر رہی ہیں: “Gravity, Electromagnetic force, Week nuclear force, Strong nuclear force.” (Beyond Einstein, A Bantam Book, March, 1987) تاہم کائنات کے وحدانی نظام کے ساتھ چار طاقتوں کا تصور مناسبت نہیں رکھتا تھا۔ چنانچہ آئن اسٹین سے لے کر اب تک مسلسل یہ کوشش جاری تھی کہ اس تعداد کو ختم کیا جائے ۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ امریکہ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم برسوں کی محنت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ صرف ایک طاقت ہے جو پوری کائنات کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس طاقت کا نام انہوں نے برٹر ڈور (superstring) رکھا ہے۔ ملاحظہ ہو امریکی جریدہ اسپان (جون 1989) میں شائع شدہ مقالہ (The Theory of Everything)، نیز حسب ذیل امریکی کتابیں : 1. Beyond Einstein, The Cosmic Quest for the Theory of the Universe, Dr. Michio Kaku and Jennifer Trainer, 1987.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page