Urdu book · راز حیات

راز حیات

Urdu book, p. 133

By Maulana Wahiduddin Khan

نصاب میں شامل ہیں۔ اس نے 1924 میں انگلستان میں وفات پائی۔ انگلستان کے ایک باشندہ نے مجھ سے بتایا کہ کالج میں اس کے انگریز استاد نے ایک بار اس سے کہا کہ تم جوزف کانریڈ کو پڑھو۔ وہ بہت خوب صورت انگریزی لکھتا ہے: Read Joseph Conrad. He writes beautiful English. یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ محنت ہر چیز کا بدل ہے آپ غریب گھر میں پیدا ہو کر بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ بن سکتے ہیں۔ آپ غیر اہل زبان ہو کر اہل زبان جیسے ادیب بن سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کی نظر میں غیر اہم ہوتے ہوئے ایسی چیز لکھ سکتے ہیں جس کو پڑھنے کے لیے تمام دنیا والے مجبور ہوں۔ کام کا شوق ایک تعلیم یافتہ شخص ایک مصروف ادارہ میں ہمہ وقتی ملازم تھے۔ اس کے ساتھ وہ ایک انگریزی اخبار میں سب ایڈیٹر تھے۔ وہ مذکورہ ملازمت کی ذمہ داریاں پوری طرح نبھاتے تھے اور اسی کے اخبار کے ادارتی ذمہ داریاں بھی۔ کسی شخص نے ان سے پوچھا آپ اتنا زیادہ کام کرتے ہیں۔ آپ کو وقت کیسے ملتا ہے ۔ انھوں نے جواب دیا۔ وقت کوئی چیز نہیں۔ یہ صرف دلچسپیوں کی کارگزاری ہے: Time is nothing but it is a function of interests. یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی کام کی تکمیل کے لیے اصل اہمیت وقت کی نہیں ، اصل اہمیت دلچسپی کی ہے، یہ آدمی کی دلچسپی ہے جو اس سے کسی کام کو پورا کرا دیتی ہے۔ واقعی لگن اور شوق ہو تو کم وقت میں آدمی بہت سا کام کر لے گا۔ اور اگر شوق اور لگن نہ ہو تو زیادہ وقت بھی اس کے لیے تھوڑابن جائے گا۔ ایک شخص کے پاس ملک کے باہر سے ایک پیش کش آئی۔ وقت صرف تین ہفتہ کا تھا، جبکہ اس کے پاس ابھی تک پاسپورٹ بھی نہیں تھا۔ موجودہ زمانہ میں بیرونی سفر کے لیے بہت سے قانونی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page