Urdu book · راز حیات

راز حیات

Urdu book, p. 213

By Maulana Wahiduddin Khan

ڈیر ین کو رول دینے کے چھ ماہ بعد ایسا ہوا۔ اس دوران انھوں نے سخت محنت کی تا کہ وہ فلم میں معیاری رول ادا کر سکیں (ہندوستان ٹائمز، 16 ستمبر 1984)۔ چنانچہ مسٹر ڈیر ین کو اس کا اتنا صدمہ ہوا کہ انھوں نے 5 دسمبر 1981 کو خودکشی کر لی۔ مذکورہ شخص نے کیوں خودکشی کر لی۔ اس لیے کہ اس نے چھ مہینے تک محنت کر کے اپنے اندر جو صلاحیت پیدا کی تھی اس کو اس کا وہ استعمال نہیں ملا جو اس نے چاہا تھا۔ اس سے اس کے اندر مایوسی پیدا ہوئی اور اس نے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا۔ مگر انسان اپنی محنت سے اپنے اندر جو صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔ وہ صلاحیت اپنی قیمت آپ ہے ۔ اگر فوری طور پر اس کو اس کے استعمال کا موقع نہ ملے تب بھی وہ ایک محفوظ خزانہ ہے۔ اس کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اس کی محنت بے کار چلی گئی ۔ اس کی محنت سے پیدا شدہ لیاقت بدستور اس کے پاس موجود رہتی ہے اور جلد ہی آدمی کوئی دوسرا موقع پا لیتا ہے جہاں وہ اس کو استعمال کر کے اس کی پوری قیمت وصول کر سکے۔ امامت عالم کا راز نومبر 1847 کی چار تاریخ تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک ڈاکٹر کے کمرہ میں اس کا ملازم داخل ہوا تو اس نے دیکھا کہ ڈاکٹر اور اس کے دو ساتھی اپنی کرسیوں سے گر کر فرش پر اوندھے منھ بے ہوش پڑے ہوئے ہیں۔ ملازم نے سمجھا کہ ان لوگوں نے شاید آج کوئی تیز قسم کی شراب پی لی ہے اس بنا پر ان کا یہ حال ہوا ہے۔ اس نے ان کے کپڑے درست کیے اور خاموشی کے ساتھ باہر چلا گیا ۔ مگر بات دوسری تھی۔ یہ دراصل سر جیمز سمپسن (1870-1811) اور ان کے دو اسسٹنٹ تھے۔ انھوں نے انسانی جسم پر کلورو فارم کے اثرات کا تجربہ کرنے کے لیے پہلی بار اس کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page