Urdu book · راز حیات

خودساز، تاریخ ساز

Urdu book, p. 268

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے اسی وقت وہ اس قابل بنتا ہے کہ وہ تاریخ ساز انسانوں کی فہرست میں شامل ہو سکے۔ اس کے دل کو جھٹکے لگیں پھر بھی وہ اس کو سہہ لے ۔ اس کے مفاد کا گھر وندا ٹوٹ رہا ہو پھر بھی وہ اس کو ٹوٹنے دے۔ اس کی بڑائی اس کی آنکھوں کے سامنے مٹائی جائے پھر بھی وہ اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہ کرے ۔ تاریخ سازی کے لیے وہ افراد درکار ہیں جو خود سازی کی خواہشات کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنے پر راضی ہو جائیں ۔ جو صرف اپنے فرائض کو یاد رکھیں اور اپنے حقوق سے دستبرداری پر خود اپنے ہاتھ سے دستخط کردیں ۔

ایک کردار ادا کرنے کے لیے

22 ملین ڈالر کے خرچ سے " گاندھی " کے نام پر ایک فلم بنی ہے جس میں مہاتما گاندھی کی زندگی کو دکھایا گیا ہے ۔ اس فلم کے بنانے والے ایک انگریز سر رچرڈ ڈائن برو (Richard Attenborough, 1923-2014) ہیں۔ وہ ہیں سال سے اس فلم کو بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ مگر کامیابی نہیں ہو رہی تھی ۔ کوئی مووی کمپنی اس میں سرمایہ لگانے کے لیے تیار نہیں ہوتی تھی ، کیونکہ اس فلم کے متعلق ان کا عام خیال یہ تھا کہ وہ بالکل غیر نفع بخش (Totally uncommercial) ہوگی ۔ مگر بن کنگسلے (Ben Kingsley) نے اتنی کامیابی کے ساتھ گاندھی کا پارٹ ادا کیا کہ یہ فلم آج کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ بن کنگسلے کے باپ ایک ہندوستانی گجراتی ڈاکٹر تھے۔ جنہوں نے ایک انگریز خاتون سے شادی کی ۔ ان کا ابتدائی نام کرشنا بھی بھی تھا ۔ بعد کو انہوں نے اپنا نام بن کنگسلے رکھ لیا ۔ بن کنگسلے کو گاندھی سے جسمانی مشابہت کی بنا پر اس فلم میں ہیرو کا پارٹ ادا کرنے کے لیے چنا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے طویل مدت تک سخت محنت کی۔ بن کنگسلے شوٹنگ سے کافی پہلے ہندوستان آئے۔ انہوں نے اپنے سر کو منڈایا تا کہ ان کا سر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page