راز حیات
Urdu book, p. 274
By Maulana Wahiduddin Khan
(Self-correcting machine) بن جائے۔ وہ اپنے اندر پیدا ہونے والے ہیجان کو خود ہی ٹھنڈا کرلے۔ وہ اپنی شکایت کو خود ہی اپنے اندر رفع کرلے۔ خلیفہ دوم عمر فاروق نے جب خالد بن ولید کو سپہ سالاری کے عہدہ سے معزول کیا تو فوری طور پر حضرت خالد کے دل میں شدید رد عمل پیدا ہوا مگر پھر اسی لمحہ انھوں نے یہ کہہ اپنے آپ کو مطمئن کر لیا کہ تم جو کچھ کر رہے تھے خدا سے انعام پانے کی امید میں کر رہے تھے۔ پھر تم کو عمر سے خفا ہونے کی کیا ضرورت۔ انھوں نے حضرت عمر سے شکایت کرنے کے بجائے اپنی اصلاح آپ کر لی۔ اجتماعی عمل امریکا کے جہاز ساز کارخانے 50 ہزارٹن کا ایک ٹینکر 16 مہینے میں بناتے ہیں اور اسپین میں وہ 24 مہینے میں بن کر تیار ہوتا ہے۔ مگر جاپان کے جہاز ساز اسی ٹینکر کو صرف آٹھ مہینے میں بنا لیتے ہیں۔ اس جاپانی معجزہ کا راز کیا ہے۔ مغربی ماہرین نے مکمل جائزہ کے بعد بتایا ہے کہ اس کی خاص وجہ متحدہ عمل (Team Work) ہے۔ جاپان کے کاریگر اور منتظمین اور افسران سب حد درجہ اتحاد کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ عمل کے دوران کسی بھی مرحلہ میں ان کا اتحاد ٹوٹتا نہیں۔ اس کا نتیجہ انھیں کم وقت میں معیاری سامان کی صورت میں مل رہا ہے۔ جاپانی کلچر اور طریق کار میں اجتماعی ہم آہنگی (Group Harmony) رچی بسی ہوئی ہے۔ خاندان میں، کارخانہ میں، چھوٹے اداروں اور بڑے اداروں کے درمیان ہر جگہ ہم آہنگی جاپانی کیریکٹر کا امتیازی وصف (Distinctive Feature) بن چکا ہے۔ جاپانی امور کے ایک ماہر ولیم اوشی (William Ouchi) کے الفاظ میں: Every activity in Japan is group activity, and not a spring -board to individual glory and personal advertisement. The Hindustan Times, February 16, 1986

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader