Urdu book · راز حیات

سبب اپنے اندر

Urdu book, p. 323

By Maulana Wahiduddin Khan

سبب اپنے اندر نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہ قصہ سنایا گیا کہ صدر جمہوریہ ہند مسٹر گیانی ذیل سنگھ اپنے آپریشن کے لیے امریکا گئے۔ وہاں وہ ٹیکساس کے ہسپتال میں تھے جس میں ان کے پیش رو سنجیوارڈی بھی زیر علاج رہ چکے تھے۔ جب وہ آپریشن تھیٹر میں لے جائے گئے تو چیف سرجن نے موصوف سے پوچھا۔ کیا آپ تیار ہیں Are you ready. گیانی ذیل سنگھ نے اس کے جواب میں کہا: No, I am not Reddy. I am Zail Singh. میں ریڈی نہیں ہوں۔ میں ذیل سنگھ ہوں (ہندوستان ٹائمز، 4 دسمبر 1982) عین ممکن ہے کہ یہ کوئی واقعہ نہ ہو بلکہ محض ایک لطیفہ ہو۔ مگر سوال یہ ہے کہ کسی شخص کو ایسا لطیفہ بنانے کی جرأت کیسے ہوئی۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ گیانی ذیل سنگھ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ انگریزی زبان کم جانتے ہیں۔ ٹیکساس کے آپریشن ٹیبل پراگر رادھا کرشنن یا جواہر لال نہرو ہوتے تو کسی لطیفہ گو کو ایسا لطیفہ گھڑنے کی جرأت نہ ہوتی۔ باہر کی دنیا آپ کو اتناہی جانتی ہے جتنا آپ نے اس کو بتایا ہے اور آپ کی جو تصویر اس کے ذہن میں ہے اسی کے مطابق وہ آپ کے ساتھ سلوک کرتی ہے۔ اگر دوسروں سے آپ کو برے سلوک کا تجربہ ہو تو دوسروں کو برا سمجھنے کے بجائے خود اپنے اندر اس کے اسباب تلاش کیجئے۔ کیونکہ اپنی کمی کو دور کر کے آپ زیادہ بہتر طور پر دوسروں کے برے سلوک سے بچ سکتے ہیں۔ یونان کے ایک آرٹسٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک آدمی کی تصویر بنائی جس کے ہاتھ میں انگور کا خوشہ تھا۔ اس نے تصویر کو بازار میں رکھ دیا۔ اس کے دوست نے اس کے بعد اسے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تم نے انگور کی تصویر اتنی کامیاب بنائی ہے کہ چڑیاں اس کو واقعی سمجھ کر اس پر چونچ مارتی ہیں۔ آرٹسٹ نے کہا: آدمی کی تصویر بنانے میں مجھ سے غلطی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page