Urdu book · روشن مستقبل

ہندوستان کدھر

Urdu book, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

نئی دہلی کے دوسرے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس ( یکم نومبر ۹۹) نے اس معاملہ کو ایک کارٹون میں کامیاب طور پر دکھایا ہے جو اس کے صفحہ اول پر چھپا ہے۔ اس کارٹون میں کھیل کا ایک میدان دکھایا گیا ہے۔ اس میدان میں ایک طرف ہندوستان کے سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی پر جوش طور پر کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ دونوں اپنا ہاتھ اوپر اٹھا کر اپنی دو انگلیوں سے وکٹری (v) کا نشان بنائے ہوئے ہیں۔ ان کے سامنے ایک دہلا کمزور آدمی نہایت خستہ حالت میں زمین پر گرا ہوا نظر آتا ہے۔ اس ہاری ہوئی لاش کے اوپر لکھا ہوا ہے: انڈیا۔ موجودہ ہندوستانی لیڈرجس سیاسی پالیسی پر چل رہے ہیں، یہ کارٹون اس کی نہایت صحیح تصویر ہے۔ یہ لوگ ملک کی بربادی کی قیمت پر اپنی سیاسی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نفرت اور تعصب اور تشدد کو جگا کر اس کے ذریعہ سے ملک کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اکتوبر ۱۹۹۰ کے آخر میں جو حالات

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page