Urdu book · سبق آموز واقعات

سبق آموز واقعات

Urdu book, p. 9

By Maulana Wahiduddin Khan

اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اسی صحرائی گاؤں میں رہے گی، اور یہاں اپنے لیے بہتر زندگی بنائے گی ۔ اس نے محسوس کیا کہ جہاں کیچڑ ہے، وہیں اس کے اوپر ستارے بھی چمک رہے ہیں۔ اس نے ’’ کیچڑ‘‘ کے بجائے ’’ ستاروں‘‘ کو دیکھنے کی کوشش شروع کردی۔ اس نے مقامی لوگوں میں اپنے دوست بنائے ۔ ان کا کلچر اور زبان سیکھی۔ اس نے صحرائی زندگی کی رنگا رنگیوں کو سمجھا۔ اس نے صحرا میں ڈوبتے اور نکلتے ہوئے سورج کے حسن کا مشاہدہ کیا۔ دھیرے دھیرے اس کو اس علاقہ سے اتنی دلچسپی ہوگئی کہ اس کا شوہر جب اپنی فوجی ملازمت سے ریٹائر ہوا تو دونوں نے طے کیا کہ وہ اپنی آئندہ زندگی اسی مقام پر گزاریں گے، حتیٰ کہ اس نئے تجربہ نے مسز ٹامس کو ایک مصنف بنا دیا۔ اس نے اپنے تجربات کے متعلق ایک کتاب (Bright Ramparts, 1943) کے نام سے لکھی جو بے حد مقبول ہوئی اور اس کے کثیر ایڈیشن شائع ہوئے۔ اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ایک مصنف نے لکھا ہے: The most improtant thing about suffering is not what happens to us but how we react to it زیادہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ ہمیں کن مشکلوں سے سابقہ پیش آرہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم ان کے مقابلہ میں کس قسم کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ مردآں چنیں کنند لارڈ ٹامسن (1923-1976) کی پیدائش کناڈا میں ہوئی ۔ انھوں نے اخبارات کو صنعت کی حیثیت سے شروع کیا اور اس میں اتنی کامیابی حاصل کی کہ اب تک اخبارات کے کسی بھی دوسرے تاجر نے حاصل نہ کی تھی۔ کناڈا، برطانیہ، امریکہ اور دوسرے ملکوں کے ایک سو سے زیادہ اخبارات ٹامسن ایمپائر کا حصہ تھے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page