سبق آموز واقعات
Urdu book, p. 22
By Maulana Wahiduddin Khan
پر جبریل کی آواز سننے کی ضرورت نہیں۔ اس کو نظر آئے گا کہ ستاروں سے لے کر درختوں تک ہر چیز خاموش زبان میں وہی پیغام دے رہی ہے جس کو ڈاکٹر نے ”جبریل“ کی طرف سے ٹیلی فون کی زبان میں سنا۔ آپ بیتی یہ 31 جنوری 1976 ء کا واقعہ ہے، جب کہ راقم الحروف لیبیا جاتے ہوئے 36 گھنٹہ کے لیے روم (اٹلی) میں ٹھہرا تھا۔ روم کی یادوں میں سے ایک یاد وہ جرمن پادری ہے جس سے وہاں میری ملاقات ہوئی: Dr. Hans Georg Asmussen Propst, Beselerstrabe 28-2240 Heide, Telefon (0481) 3220, W. Germany ایک موقع پر میں نے دیکھا کہ موصوف عربی انجیل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس سے میں نے سمجھا کہ وہ عربی زبان جانتے ہیں۔ گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ مجھے بائبل اور اس سے متعلقہ لٹریچر کے مطالعہ کا شوق ہے۔ میرے پاس انگریزی میں چھپی ہوئی چیزیں موجود ہیں۔ مگر میں بائبل کا مکمل عربی ترجمہ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ میرا مقصد صرف ناشر کا پتہ پوچھنا تھا، تا کہ وہاں سے عربی بائبل منگائی جا سکے۔ مگر پادری موصوف نے ناشر کا پتہ بتانے کے بجائے خود میرا پتہ دریافت کیا اور اپنی ڈائری میں میرا پتہ نوٹ کرتے ہوئے کہا: میں آپ کو عربی بائبل بھجواؤں گا۔ اس واقعہ کو تقریباً ایک برس گزر چکا تھا اور میں نے سمجھ لیا تھا کہ پادری صاحب یا تو اپنا وعدہ بھول گئے یا انھوں نے کتاب روانہ کی اور وہ کسی وجہ سے مجھ تک نہیں پہنچی۔ مگر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader