Urdu book · سبق آموز واقعات

سبق آموز واقعات

Urdu book, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

لیڈر اپنے اصولوں کے آگے جھکالے تو ساری قوم اصولوں کے آگے جھکنے والی بن جاتی ہے، اور یہی کسی قوم کی طاقت کا سب سے بڑا راز ہے۔ سیاست کاراز ابوفراس حمدانی (932-968ء) عباسی دور کا شاعر ہے۔ وہ اپنے ایک قصیدہ میں کہتا ہے: إِذَا مَا أَرْسَلَ الْأُمَرَاءُ جَيْشًا إِلَى الْأَعْدَاءِ أَرْسَلْنَا كِتَابًا یعنی ہماری دھاک کا یہ عالم ہے کہ جہاں دوسرے امراء کو مقابلہ کرنے کے لیے لشکر بھیجنا پڑتا ہے، وہاں ہم صرف خط بھیج دیتے ہیں اور وہی فیصلہ کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔ یہاں ایک شعر میں شاعر نے سیاست کا راز بتا دیا ہے۔ سیاست یہ نہیں ہے کہ حریف سے لڑائی بھڑائی جاری رکھی جائے۔ سیاست یہ ہے کہ اپنے آپ کو اتنا طاقت ور اور مستحکم بنا لیا جائے کہ جب ضرورت پڑے تو صرف ایک ”تحریر“ بھیج دینا معاملہ کو ختم کرنے کے لیے کافی ہو۔ کام میں انہماک سر جادو ناتھ سرکار (1958-1870ء) کو مغل تاریخ کا کولمبس کہا جاتا ہے۔ یہ مقام انھیں کس غیر معمولی انہماک کے ذریعہ ملا، اس کا ایک ہلکا سا اندازہ ان کے خطوط سے ہوتا ہے، جو انھوں نے اپنے استاد ڈکٹر رکھو بیر سنہ کو اپنی عمر کے آخری 27 برسوں میں لکھے۔ 80 برس کی عمر کو پہنچ کر بھی ان کے اندر کام کا شوق اتنا بڑھا ہوا تھا کہ کلکتہ میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page